• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر زمستانی ہواؤں کی لپیٹ میں، سری نگر میں ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ

کشمیر زمستانی ہواؤں کی لپیٹ میں، سری نگر میں ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ

by امت ڈیسک
06/12/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ زمستان سے قبل ہی زمستانی ہوائوں نے لوگوں کو جینا از بس محال کر دیا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں رواں سیزن کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔وادی میں مشہور سیاحتی مقام پہلگام سرد ترین مقام رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

جنوبی کشمیر کے پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی6.3 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی6.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 15 دسمبر تک موسم میں بڑے پیمانے پر کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 8 دسمبر کی شام سے 9 دسمبر کی دوپہر تک پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں کہیں کہیں بارشوں کا امکان ہے جبکہ جموں صوبے میں اس دوران کچھ مقامات پر تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں 10 سے 14 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اے ڈی جی پی جموں زون نے کٹھوعہ پولیس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

Next Post

میرواعظ کشمیر پھر سے گھر میں نظر بند

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

میرواعظ کشمیر پھر سے گھر میں نظر بند

جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے: حسنین مسعودی

جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے: حسنین مسعودی

سرینگر:خانیار میں آتشزدگی کی واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر

سرینگر:خانیار میں آتشزدگی کی واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر

ہندواڑہ  میں تیندوے نے دو سالہ کمسن کو نوالا بنایا

ہندواڑہ میں تیندوے نے دو سالہ کمسن کو نوالا بنایا

سری نگر کے نٹی پورہ میں پولیس کے چھاپے مجرمانہ مواد اورالیکٹرانک آلات ضبط :پولیس ترجمان

سری نگر کے نٹی پورہ میں پولیس کے چھاپے مجرمانہ مواد اورالیکٹرانک آلات ضبط :پولیس ترجمان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »