امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 06 دسمبر : جمعہ کو سری نگر کے خانیار علاقے میں زبردست آگ لگنے سے کم از کم تین رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ آگ ایک گھر میں لگی اور اس نے قریبی مکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے کے لیے موقع پر پہنچ گئے، جب کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔(کے این او )









