امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 29 دسمبر: کشمیر یونیورسٹی نے 30 دسمبر کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے۔
خبر رساں ایجنسی- کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطابق کے یونیورسٹی کے عہدیدار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’خراب موسم کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی کے 30 دسمبر کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔‘‘
مزید بیان میں کہا گیا ہے کہ ملتوی ہونے والے پرچوں کی تازہ تاریخوں کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔










