• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دفعہ 370 کی منسوخی کشمیریوں کو بے عزت کرنے کی دانستہ کوشش تھی: آغا روح اللہ

دفعہ 370 کی منسوخی کشمیریوں کو بے عزت کرنے کی دانستہ کوشش تھی: آغا روح اللہ

by امت ڈیسک
02/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: سرینگر پارلیمانی حلقے کے رکن پارلیمان اور حکمران نیشنل کانفرنس کے لیڈر آغا سید روح اللہ مہدی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس احتجاج میں شامل ہوں گے، جو دلی میں جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کیلئے تجویز کیا جارہا ہے۔ لیکن انہوں نے واضح کیا ہے کہ اصل جدوجہد ریاست کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کیلئے ہونی چاہئے، جسے 5 اگست 2019 کو انکے بقول غیر آئینی طریقے سے چھین لیا گیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک طویل پیغام میں آغا روح اللہ نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی جموں و کشمیر کے عوام کو بے عزت کرنے کا ایک منصوبہ بند عمل تھا اور جان بوجھ کر لوگوں کو ایک گہرا زخم دیا گیا۔ انکے مطابق دفعہ 370 کے تحت خصوصی اختیارات چھیننے کے بعد ریاست کو مرکزی زیر انتظام علاقے میں تنزل کرکے ہمیں بتایا گیا کہ کس قدر بے عزت کیا جاسکتا ہے۔

ٹویٹ پیغام کا آغاز کرتے ہوئے آگا روح اللہ نے کہا کہ 2019 کے بعد انکا سیاسی موقف بالکل واضح ہے۔ بڈگام میں اپنے ابتدائی عوامی اجتماعات میں سے ایک میں اور پھر کشمیر بھر کے دیگر اجتماعات میں اپنے انٹرویوز میں، میں نے اپنے لوگوں سے کہا کہ ہماری لڑائی 370 کی بحالی کے لیے ہونی چاہیے اور یہ جموں اور یہاں کے لوگوں کے لیے وقار کی علامت ہے۔

انکے مطابق انہیں بتایا گیا ہے کہ دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کیلئے ایک احتجاج منظم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ میں اس طرح کے احتجاج میں شرکت کے لیے تیار ہوں، اور ان لوگوں کو اسے منظم کرنے کی دعوت دیتا ہوں جو ریاست کی بحالی کو ترجیح دیتے ہیں۔ میں کم از کم 100 سے زیادہ معزز ممبران پارلیمنٹ کی حمایت کو منظم کرنے کی کوشش کروں گا۔

روح اللہ کے مطابق اس احتجاج کو منظم کرنے کے لیے جنوری سے بہتر اور کوئی وقت نہیں ہے، جب ہندوستان کا آئین اپنایا گیا تھا اور یہ وہ دستاویز ہے جس نے ہماری خصوصی حیثیت کو تسلیم کیا تھا۔

آغا روح اللہ نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی ایک سیاسی بیان تھا، ایک اعلان تھا کہ ہماری قربانیوں کا کوئی مطلب نہیں، اور یہ کہ ہمارا مستقبل ان کے احکام کے دست نگر ہوگا۔ اس عہد شکنی کو دیکھتے ہوئے، ہماری روح کو توڑنے اور ہماری مرضی کو مسخر کرنے کی اس دانستہ کوشش کو دیکھتے ہوئے، میں ضمیر کی یکسوئی کے ساتھ، اپنی خصوصی حیثیت کی لڑائی سے کنارہ کشی اختیار نہیں کر سکتا اور محض ریاستی حیثیت کے کھوکھلے وعدے پر اکتفا نہیں کر سکتا۔

آغا روح اللہ نے سوال کیا کہ کیا ہماری آوازیں سب سے پہلے اپنی عزت، اپنی شناخت اور خود مختاری کے لیے نہیں اٹھنی چاہیے جسے ہم سے چھینا گیا ہے اور اسے واپس کرنے سے انکار کیا جارہا ہے۔

مجھے لگتا ہے کہ انہیں اپنی آواز بلند کرنی چاہیے اور میں ہر بار اپنی آواز کو بلند کرتا رہوں گا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ درخت ہمیشہ یاد رکھتا ہے۔ یہ دراصل انکے پن کیے گئے ٹویٹ کا اقتباس ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ کلہاڑی بھول جاتی ہے لیکن درخت کبھی نہیں بھولتا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسدالدین اویسی کی درخواست کی سنوائی سے سپریم کورٹ کا اتفاق

Next Post

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز بھرتی عمل میں دھاندلی کا چونکا دینےوالا خلاصہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
Next Post
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز بھرتی عمل میں دھاندلی کا چونکا دینےوالا خلاصہ

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز بھرتی عمل میں دھاندلی کا چونکا دینےوالا خلاصہ

آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے درگاہ اجمیر پر چادر پیش کی

آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے درگاہ اجمیر پر چادر پیش کی

ٹنگمرگ: آتشزدگی کے دلخراش واقعہ میں کم عمر بھائی بہن زندہ جل کر ازجان

ٹنگمرگ: آتشزدگی کے دلخراش واقعہ میں کم عمر بھائی بہن زندہ جل کر ازجان

وزیراعظم مودی نے خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے موقع پر چادر اجمیر روانہ کی

وزیراعظم مودی نے خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے موقع پر چادر اجمیر روانہ کی

گاندربل میں پولیس نے منشیات فروش کو  گرفتار کیا

گاندربل میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »