• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں کے ساتھ میدانی علاقوں  رواں سال کی پہلی برفباری

پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں کے ساتھ میدانی علاقوں رواں سال کی پہلی برفباری

by امت ڈیسک
05/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
وادی کشمیر میں جاری خراب موسمی صورتحال کے بیچ پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ کچھ ایک میدانی علاقوں میںسال رواں کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ کچھ علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی ۔ برفباری اور بارشوں کے باعث چلہ کلاں کی شدیدسردی نے لوگوں کو کپکپا دیاجبکہ کچھ ایک علاقوں میں برفباری کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئی۔ پہلگام ، سونہ مرگ ، گزیر اور گلمرگ کے علاوہ پیر کی گلی اور زوجیلا پر تازہ برفباری کے بعدسرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل کر دی گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک درمیانی درجے سے بھاری فباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 06جنوری کے بعد دوپہر سے موسم میں بہتری آنے کاامکان ظاہر کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق اتوار کی صبح سے ہی وادی کے کچھ علاقوں میں ابر آلود موسم اور شدید ٹھنڈ کے بیچ بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ کچھ ایک میدانی علاقوں میںرواں سال کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ پہلگام ، ٹنگمرگ ، شوپیان ، بڈگام اور دیگر کئی علاقوںمیںرواں موسم کی تیسری برفباری ہوئی ۔ سنیچروار اور اتوار کی درمیانی رات سے ہی گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں اور جنوبی کشمیر کے کے علاقوں میں برف و باراں کا سلسلہ شروع ہواجو آخری اطلاعات ملنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی جبکہ شوپیان کے میدانی علاقوں سمیت شمالی کشمیر کے سوپور ، ٹنگمرگ اور بارہمولہ کے میدانوں علاقوں میں اتوار کی صبح سے برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے پہاڑی علاقوں میں بھی بھاری برفباری ہوئی ہے۔ اسی دوران وادی کشمیر میں دن بھر موسم ابر آلود رہنے کے بیچ کچھ ایک علاقوں میں ہلکی بارشیں بھی ہوئی ۔

ادھر وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں کا قہر جاری ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں رات کے درجہ حرارت میں تیزی سے کمی واقع ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوکرناگ قصبے میں منفی8.1 ڈگری سیلشس ڈگری درج ہوا جبکہ سرینگر میں پارہ منفی 2.5 ڈگری سیلشس کے نیچے رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرہ آفاق گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سیلشس جبکہ سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.2 ڈگری سیلشس درج کیا گیا۔انہوںنے کہا کہ اس کے علاوہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.6 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا جبکہ پامپور شہر کے کونیبل میں منفی 3.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 48گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں 06جنوری تک جو ں کی توں رہے گی جبکہ اس کے بعد ہی موسم میں بہتری آنے کی امید ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں کہیںکہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے جبکہ سوموار تک وقفہ وقفہ سے ہلکی بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انڈین کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر ٹریننگ کے دوران گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

Next Post

دنیا کی معمر ترین خاتون چل بسی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

04/02/2026
شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

03/02/2026
اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

03/02/2026
کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

03/02/2026
جلد ہی لوگوں کے لیے انگریزی بولنا ہوگا باعثِ شرم: امیت شاہ

امت شاہ کا 5 سے 7 فروری تک جموں و کشمیر کا دورہ، تین روزہ دورے میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ

03/02/2026
چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

03/02/2026
Next Post
دنیا کی معمر ترین خاتون چل بسی

دنیا کی معمر ترین خاتون چل بسی

تمام پرائیویٹ اسکول تین دن کے اندر اپنی ویب سائٹ پر کلاس وار کتابوں کی فہرست اپ لوڈ کریں: ناظم تعلیم

تمام پرائیویٹ اسکول تین دن کے اندر اپنی ویب سائٹ پر کلاس وار کتابوں کی فہرست اپ لوڈ کریں: ناظم تعلیم

بھدوراہ : گیسٹ ہاوس میں تین نوجوان مردہ پائے گئے

سرینگر میں دلخراش واقعہ :دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ازجان

مرمتی کام کے پیش نظر جموں سرینگر شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

سرینگر-جموں شاہراہ دو طرفہ ٹریفک کے لئے بحال

برف باری سے سری نگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن متاثر

برف باری سے سری نگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن متاثر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »