• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری، میدانی علاقوں میں بارشیں

وادی کشمیر میں چلہ خورد کی پہلی برفباری

by امت ڈیسک
01/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وادی کشمیر کے بالائی علاقوں خاص طور پر جنوبی کشمیر میں ہلکی برفباری ہوئی جب کہ کچھ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات سرینگر نے بتایا کہ گلمرگ، پہلگام اور سونمرگ کے سیاحتی مقامات پر رات بھر ہلکی برفباری ہوئی۔ وہیں سری نگر اور وادی کشمیر کے کچھ دوسرے حصوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

وادی کشمیر میں 40 رقز پر محیط سردیوں کا بادشاہ چلہ کلان کا رخصت ہونے کے بعد 20 روزہ چلہ خورد کے عیام شروع ہو گئے ہیں ، چلہ خورد کے ابتداء میں وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں درمیانہ جب کہ میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی۔۔چالیس روزہ چلہ کلان کے دوران صرف ایک بار برفباری ہوئی تھی ان ایام کے دوران عمومی طور موسم خشک رہا دن میں ہلکی دھوپ اور رات کے دوران منفی درجہ حرارت رہی۔

طویل خشک موسم کی وجہ سے عام لوگ خاص کر ایگریکلچر اور ہارٹیکلچر سے وابستہ افراد و کسانوں میں تشویش پائی جا رہی تھی ،اور وہ بڑی بے صبری کے ساتھ برف و باراں کے منتظر تھے۔

سنگروانی میں تازہ برفباری ہوئی ہے جو ابھی بھی جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ہیں۔ محمکہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں برفباری۔

گزشتہ روز معراج العالم کی اختتامی تقریب کے دوران مساجد خانقاہوں اور درگاہوں پر اجتماعات کے دوران خشک سالی کے خاتمہ کے لئے خاص دعائیں کی گئیں، برف و باراں کی کیلئے اللہ تعلی سے زبردست عاجزی کی گئی تھی ۔حالانکہ جمعہ کی شام کو وادی کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی، جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کے دوران ہلکی برفباری ہوئی جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔۔

ماہرین بھی سرما کے دوران موسم عموما خشک رہنے پر تشویش میں تھے، ان کے مطابق چلہ کلاں کا دورانیہ خشک رہنے کے نتیجے میں یہاں کے آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں کافی کمی واقع ہوئی ہے ۔جس سے لوگوں خاص کر کسان طبقے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

شوپیاں کے میدانی علاقوں میں 2-3 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کے پہاڑی علاقوں میں 8-12 انچ برف باری ہوئ ہے۔ کولگام اور اننت ناگ اضلاع کے میدانی علاقوں میں 1 سینٹی میٹر سے 2 انچ کے درمیان برف جمع ہوئی ہے حالانکہ ان کے اونچائی والے علاقوں میں 12 انچ سے زیادہ برف باری ہوئی ہے۔ پلوامہ کے میدانی علاقوں میں بھی ہلکی برفباری ہوئی۔ وسطی کشمیر میں کل سے وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔

وسطی کشمیر کے بالائی علاقوں جیسے سونمرگ، زوجیلا پاس، اور دودھ پتھری میں درمیانی سے بھاری برف باری ہوئی۔ دودھ پتری 1 فٹ، اور سونمرگ 1.5 فٹ تک برفباری ہوئی ہے۔ شمالی کشمیر کے بالائی علاقوں جیسے گلمرگ، گریز، رازدان ٹاپ، زیڈ گلی اور سادھنا پاس میں درمیانی سے بھاری برف باری ہوئی۔ تاہم اس کے میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں ہلکی اور درمیانہ درجہ کی برفباری آج دوپہر تک جاری رہ سکتی ہے ،دوپہر کے بعد موسم میں بہتری آسکتی ہے ،وہیں 2 اور 3 فروری کو موسم خشک رہنے کے آثار ہیں جبکہ 4 فروری سے موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اساتذہ 10 فروری سے اپنے متعلقہ اسٹیشنز پر دستیاب رہیں: ڈائریکٹر سکول

Next Post

بجٹ 2025:اب 12 لاکھ تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں دینا ہوگا، اہم اعلانات پر ایک نظر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
Next Post
بجٹ 2025:اب 12 لاکھ تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں دینا ہوگا، اہم اعلانات پر ایک نظر

بجٹ 2025:اب 12 لاکھ تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں دینا ہوگا، اہم اعلانات پر ایک نظر

مرکزی بجٹ میں جموں و کشمیر کے لیے 41,000 کروڑ روپے مختص

مرکزی بجٹ میں جموں و کشمیر کے لیے 41,000 کروڑ روپے مختص

بجٹ 2025- 26: بظاہر یہ بجٹ ایک متوازن بجٹ لگتا ہے: تنویر صادق

بجٹ 2025- 26: بظاہر یہ بجٹ ایک متوازن بجٹ لگتا ہے: تنویر صادق

امرناتھ یاترا، ایل جی منوج سنہا نے لیا انتظامات کا جائزہ

ایل جی نے بجٹ کو متوسط طبقے کے لئے حوصلہ افزا قرار دیا

کشمیری انجینئر سعودی عرب میں قید، بچے انتظار میں

کشمیری انجینئر سعودی عرب میں قید، بچے انتظار میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »