• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیر داخلہ کی سربراہی میں نئی دہلی میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ منعقد

وزیر داخلہ کی سربراہی میں نئی دہلی میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ منعقد

by امت ڈیسک
04/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
وزیر داخلہ امیت شاہ نے نئی دہلی میںجموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جس دوران انہوں نے امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے اور ملی ٹینسی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی سیکورٹی فورسز کو ہدایت دی ۔سی این آئی کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ دیگر امور کا جائزہ لینے کیلئے نے نئی دلی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں وزیر داخلہ کو سیکورٹی حکام نے جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جانکاری دینے کے علاوہ سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں اور ملی ٹنسی سرگرمیوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

میٹنگ میں قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول، فوجی سربراہ جنر ل ویودی، انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ ،، داخلہ سیکرٹری اجے بھلا، جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ،چیف سیکرٹر ی اتل ڈولو ، شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سچیندرا ، 15کور کے فوجی کمانڈر ، پولیس سربراہ نلین پربھارت کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ کو جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جانکاری دی گئی ۔ اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ والے علاقوں کی صورتحال، سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ امیت شاہ نے تشدد سے پاک رکھنے اور قانون کی حکمرانی کو نمایاں طور پر بحال کرنے کیلئے سیکورٹی ایجنسیوں اور مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا جائے تاکہ ملی ٹنٹوں کا خوف نہ ہو۔ انہوں نے سیکورٹی گرڈ کے کام کاج کا جائزہ لیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ ترقیاں کاموں کی رفتار بھی زیر غور آئیں ۔ اس موقعہ پر میٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے امیت شاہ نے اعلیٰ سیکورٹی افسران کو ہدایت دی کہ وہ جموں کشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کی حمایت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

وزیر داخلہ نے کشمیر میں جاری پرامن صورتحال اور مقامی ملی ٹینٹوں کی بھرتی کے اب تک کے سب سے کم گراف پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے ہموار اور پرامن انعقاد کے لئے سیکورٹی ایجنسیوں کی بھی ستائش کی جس میں لوگوں کی ریکارڈ شرکت دیکھنے میں آئی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حزب اللہ کے سربراہ نصراللہ 23 فروری کو ہوں گے سپرد خاک

Next Post

جموں کے پھالیان منڈل علاقے میں گاڑی پر فائرنگ، تین افراد معجزاتی طورپر بچ گئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
Next Post
جموں کے پھالیان منڈل علاقے میں گاڑی پر فائرنگ، تین افراد معجزاتی طورپر بچ گئے

جموں کے پھالیان منڈل علاقے میں گاڑی پر فائرنگ، تین افراد معجزاتی طورپر بچ گئے

سعودی عرب کی جیل میں قید کشمیری انجینئر؛روح اللہ مہدی نے وزیر خارجہ سے مداخلت کی اپیل کی

سعودی عرب کی جیل میں قید کشمیری انجینئر؛روح اللہ مہدی نے وزیر خارجہ سے مداخلت کی اپیل کی

*ملٹینسی فنڈنگ ​​کیس: ایس آئی یو نے ترال میں 3 مقامات پر چھاپے مارے

ایس آئی اے نے وسطی کشمیر میں 2 مقامات پر چھاپے مارے

بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ایس ایچ اوز، ایس ڈی پی اوز کو خصوصی پولیس افسران کے بطور مقرر

اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا دورہ کولگام،مقتول سابق فوجی اہلکار کے گھر جاکر اہلخانہ سے کی تعزیت

اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا دورہ کولگام،مقتول سابق فوجی اہلکار کے گھر جاکر اہلخانہ سے کی تعزیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »