• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ملی ٹنسی سے تعلق ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ دینے سے انکار کرنے کے متعلق عدالت عالیہ کا فیصلہ خوش آئند: محبوبہ مفتی

ملی ٹنسی سے تعلق ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ دینے سے انکار کرنے کے متعلق عدالت عالیہ کا فیصلہ خوش آئند: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
12/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ کا کسی فرد کو محض ملی ٹنسی سے تعلق ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ دینے سے انکار کرنے کے متعلق فیصلہ ایک احسن اقدام ہے۔انہوں نے کہا: ‘ پاسپورٹ دفاتر میں لاتعداد کیسز زیر التوا ہیں جو سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ سے کلیئرنس کے منتظر ہیں’۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے منگل کو کہا کہ کسی شخص کو محض اس کے بھائی کے ملی ٹنسی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ دینے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت عالیہ کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے بدھ کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ عدالت عالیہ کا کسی فرد کو محض ملی ٹنسی سے تعلق ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ دینے سے انکار کرنے کے متعلق فیصلہ ایک اچھا اقدام ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ سال 2019 سے کس طرح جموں و کشمیر میں سفر کے بنیادی حق کو بھی ہتھیار بنایا جا رہا ہے’۔ان کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ پاسپورٹ دفاتر میں لاتعداد کیسز زیر التوا ہیں جو سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ سے کلیئرنس کے منتظر ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا: ‘ایسے افراد کو نہ صرف پاسپورٹ دینے سے انکار کیا جاتا ہے بلکہ صحافیوں، طلبا اور ملازمت کے متلاشی افراد کو بھی جو سرکاری ملازمتوں کے لیے ضروری شرائط پورا کرنے کے باوجود بھی صرف سی آئی ڈی کی جانب سے دی گئی منفی رپورٹ کی وجہ سے نوکریوں سے انکار کر دیا جاتا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘متعلقہ ملی ٹنٹ کی حیثیت – چاہے وہ مردہ ہو یا زندہ – غیر متعلق معلوم ہوتی ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘بدقسمتی سے یہ پالیسی ایسے افراد تک بھی پھیلائی گئی ہے جن کا تعلق جماعت اسلامی کے ارکین سے دور دور تک ہے’۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

این ایچ ایم ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں: سکینہ یتو

Next Post

ریاستی درجے کی بحالی سے جموں کشمیر میں ملی ٹینسی ختم نہیں ہو سکتی : ڈاکٹر فاروق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

ریاستی درجے کی بحالی سے جموں کشمیر میں ملی ٹینسی ختم نہیں ہو سکتی : ڈاکٹر فاروق

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں سری نگر کے ممبران اسمبلی کا خصوصی اجلاس

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں سری نگر کے ممبران اسمبلی کا خصوصی اجلاس

وقف جے پی سی رپورٹ راجیہ سبھا میں پیش، اپوزیشن کا اعتراض

وقف جے پی سی رپورٹ راجیہ سبھا میں پیش، اپوزیشن کا اعتراض

پونچھ میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوشش ناکام، 2 ملی ٹنٹ مارے گئے:فوج

جموں میں لائن آف کنٹرول پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے: دفاعی ترجمان

میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

ملی ٹنسی سے تعلق ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ دینے سے انکار کرنے کے متعلق عدالت عالیہ کا فیصلہ امید افزا:میر واعظ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »