• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گیانیش کمار ملک کے اگلے چیف الیکشن کمشنر ہوں گے

گیانیش کمار ملک کے اگلے چیف الیکشن کمشنر ہوں گے

by امت ڈیسک
18/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی:صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے گیانیش کمار کو ملک کا اگلا چیف الیکشن کمشنر اور ہریانہ کے چیف سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی کو الیکشن کمشنر مقرر کر دیا ہے۔ گیانیش کمار 18 فروری کو ریٹائر ہونے والے راجیو کمار کی جگہ لیں گے۔ اس تقرری کا فیصلہ وزیر اعظم کی صدارت میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ مرکزی وزارت قانون نے پیر کی رات دیر گئے ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر کے اس کی جانکاری دی۔ گیانیش کمار کی میعاد 26 جنوری 2029 تک رہے گی۔نئے سی ای سی کو منتخب کرنے والے تین رکنی پینل میں پی ایم مودی کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی شامل تھے۔ گیانیش کمار نئے قانون کے تحت تقرری پانے والے پہلے سی ای سی بن گئے ہیں۔ حالانکہ راہل گاندھی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سی ای سی کی تقرری کو اس وقت تک ملتوی کیا جائے جب تک کہ نئی تقرری کے عمل کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ آ جائے۔گیانیش کمار کے بارے میں

گیانیش کمار، 1988 بیچ کے کیرالہ کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں اور رام مندر ٹرسٹ میں مرکزی حکومت کا نمائندہ بھی رہ چکے ہیں۔ گیانیش کمار کو وزارت دفاع میں جوائنٹ سکریٹری، وزارت داخلہ میں جوائنٹ سکریٹری اور ایڈیشنل سکریٹری، پارلیمانی امور کی وزارت میں سکریٹری اور حکومت ہند کی وزارت تعاون میں سکریٹری کے طور پر کام کرنے کا تجربہ ہے۔ اس سے پہلے وہ کیرالہ میں ایرناکولم کے اسسٹنٹ کلکٹر، اڈور کے ڈپٹی کلکٹر، کیرالہ اسٹیٹ شیڈول کاسٹ اینڈ شیڈیولڈ ٹرائب ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر، کوچین میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔وہ 27 جنوری 1964 کو اتر پردیش کے آگرہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئینز کالج وارانسی اور کیلون تعلقے دارس کالج لکھنؤ سے حاصل کی۔

اس کے بعد انہوں نے آئی آئی ٹی کانپور سے سول انجینئرنگ میں آئی سی ایف اے آئی، بی ٹیک سے بزنس فنانس میں پوسٹ گریجویشن اور ہارورڈ یونیورسٹی سے ماحولیاتی معاشیات میں پوسٹ گریجویشن کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادی کے سب سے بڑے آیوش ہسپتال میں یوگا کی نئی سہولت شروع

Next Post

شوپیاں اور ترال میں مشکوک اشیا بر آمد، ایک کو ناکارہ بنا دیا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
شوپیاں اور ترال میں مشکوک اشیا بر آمد، ایک کو ناکارہ بنا دیا گیا

شوپیاں اور ترال میں مشکوک اشیا بر آمد، ایک کو ناکارہ بنا دیا گیا

مکھن دین خود کشی معاملے میں تا حال کوئی کارروائی نہیں کی گئی:محبوبہ مفتی

مکھن دین خود کشی معاملے میں تا حال کوئی کارروائی نہیں کی گئی:محبوبہ مفتی

پاکستان میں کشمیریوں کے لئے مختص ایم بی بی ایس سیٹوں کی مبینہ خرید و فروخت اور عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام: حریت رہنما سمیت 9 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

کولگام میں 4 ملزموں کو 12 سال کی قید اور ایک لاکھ روپیہ فی کس جرمانے کی سزا سنائی گئی: پولیس

جی ایم سی اننت ناگ کے ای این ٹی محکمے نے ایک نو عمر لڑکے کی ناک سے سانپ نما کیڑا نکال دیا

جی ایم سی اننت ناگ کے ای این ٹی محکمے نے ایک نو عمر لڑکے کی ناک سے سانپ نما کیڑا نکال دیا

کٹھوعہ میں دو افراد قریب دو کروڑ نقدی رقم کے ساتھ گرفتار

کٹھوعہ میں دو افراد قریب دو کروڑ نقدی رقم کے ساتھ گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »