• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, فروری ۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر: سیاحتی مقام گلمرگ سمیت بالائی علاقوں میں برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

کشمیر: سیاحتی مقام گلمرگ سمیت بالائی علاقوں میں برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

by امت ڈیسک
20/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں طویل خشک موسمی صورتحال کا سلسلہ کسی حد تک ٹوٹ گیا اور دوران شب ہی سیاحتی مقامات گلمرگ سمیت وادی بالخصوص جنوبی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشیں ہوئیں۔اطلاعات کے مطابق گلمرگ اور ٹنگمرگ سمیت جنوبی کشمیر کے بالائی علاقوں میں رک رک کر برف باری کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشیں ہو رہی ہیں۔

کشمیر ویتھر کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں 7.5 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں 2.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں 2.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب6.0 ملی میٹر اور 4.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل میں بالترتیب 1.0 ملی میٹر اور3.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔جنوبی کشمیر کے پلوامہ، شوپیاں، کولگام اور اننت ناگ اضلاع میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب 2.0 ملی میٹر، 5.0 ملی میٹر، 4.5 ملی میٹر اور 3.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 20 فروری کی شام سے موسم میں بہتری واقع ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 21 سے23 فروری تک موسم جزوی ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وادی میں 24 اور 25 فروری کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 26 سے 28 فروری تک بھی موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ادھر وادی میں لوگ بالخصوص کسان برف وبارں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں بلکہ اس کے لئے عبادتگاہوں میں خصوصی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔

وادی میں خشک موسم صورتحال سے جہاں وادی کئی چشمے سوکھ گئے ہیں، وہیں اس دوران کئی علاقوں کے جنگلوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں سال رواں کے پہلے ڈیڑھ ماہ کے دوران بارش کی 79 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران جموں میں بارش کی 84 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سعودی عرب میں قید کشمیری انجینئر: ہائی کورٹ نے کونسلر فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی

Next Post

سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل عارضی طور بند

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان میں  مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

پاکستان میں مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

06/02/2026
میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

06/02/2026
گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

بیوروکریٹس کا تیار کردہ، سیاسی سمت سے محروم: سجاد لون کا جموں و کشمیر بجٹ پر شدید تنقید

06/02/2026
دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

06/02/2026
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا چناب ویلی اور پیر پنجال خطوں کے لیے ریل رابطہ قائم کرنے کا مطالبہ

06/02/2026
Next Post
سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل عارضی طور بند

سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل عارضی طور بند

سری نگر کے بلیوارڈ روڈ پر گھاٹ نمبر 17 کے قریب واک وے کا ایک حصہ بہہ گیا، لوگوں میں تشویش

سری نگر کے بلیوارڈ روڈ پر گھاٹ نمبر 17 کے قریب واک وے کا ایک حصہ بہہ گیا، لوگوں میں تشویش

حکومت شعبہ صحت کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے: سکینہ یتو

حکومت شعبہ صحت کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے: سکینہ یتو

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

ریاسی سڑک حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق

جی ایم سی راجوری میں دردزہ میں مبتلا خاتون کی موت واقع، لواحقین سراپا احتجاج

جی ایم سی راجوری میں دردزہ میں مبتلا خاتون کی موت واقع، لواحقین سراپا احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »