امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 13 مارچ : فوج نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ اس نے پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گنڈبل-حاجن روڈ پر دو مشتبہ افراد کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر فوج کی چنار کور نے لکھا، "12 مارچ 2025، مخصوص انٹیلی جنس ان پٹ کی بنیاد پر، گنڈبل-حاجن روڈ، بانڈی پورہ میں انڈین آرمی، پولیس اور سی آر پی ایف کے ذریعے ایک مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ تلاشی کے دوران دو مشتبہ افراد کو ایک پستول، ایک پستول میگزین، دو ہینڈ گرنیڈ، ایک اے کے سنتالیس میگزین، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان جیسے اسٹورز کی برآمدگی کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔
پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔(جی این ایس)










