• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایل جی کا خطاب عمر حکومت کی طرف سے بی جے پی کو محبت نامہ ہے: سجاد لون

ریزرویشن کے نام پر کشمیری عوام کے ساتھ منظم نا انصافی: سجاد لون

by امت ڈیسک
15/03/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے جموں و کشمیر میں موجودہ ریزرویشن پالیسی کو ’’ناقابلِ یقین‘‘ اور ’’کشمیری عوام کے صراصر خلاف اور منافی‘‘ قرار دیتے ہوئے اس پر شدید تنقید کی ہے۔ لون کا کہنا ہے کہ کوٹے کی تقسیم میں جو نقصان کشمیر کو پہنچا ہے، وہ پہلے لگائے گئے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔

سماجی رابطہ گاہ ایکس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لون نے کہا: ’’یہ واقعی ایک حیران کن حقیقت ہے۔‘‘ لون نے علاقائی عدم توازن پر شدید خدشات کا اظہار کیا، جہاں ریزرویشن سرٹیفکیٹس کی تقسیم زیادہ تر جموں کے حق میں جھکاؤ رکھتی ہے۔

انہوں نے یکم اپریل 2023 کے بعد کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’یہ امتیاز واضح طور پر جھلکتا ہے۔ مثال کے طور پر، شیڈولڈ کاسٹ (SC) کیٹیگری میں جموں میں 67,112 سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، جبکہ کشمیر میں ایک بھی نہیں۔ اسی طرح، انٹرنیشنل بارڈر (IB) کیٹیگری میں بھی تمام 551 سرٹیفکیٹس جموں کے لیے مختص کیے گئے، اور کشمیر کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔‘‘

لون نے شیڈولڈ ٹرائب (ST) ریزرویشن میں بھی سنگین ناانصافی کا دعویٰ کیا۔ ان کے مطابق: ’’کل 4,59,493 ST سرٹیفکیٹس میں سے 79,813 ہی کشمیر کو ملے، جو صرف 14.7 فیصد بنتے ہیں۔ اسی طرح، معاشی طور پر کمزور طبقے (EWS) کے لیے جاری شدہ سرٹیفکیٹس میں سے 92.3 فیصد جموں کو اور صرف 7.7 فیصد کشمیر کو دیے گئے۔‘‘

شمالی کشمیر کی ہندوارہ نشست سے ایم ایل اے سجاد لون نے ریزرویشن پالیسی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’موجودہ ریزرویشن سسٹم کو اس انداز میں ترتیب دیا گیا ہے کہ کشمیری عوام، خاص طور پر کشمیری زبان بولنے والے افراد، ہمیشہ نقصان میں رہیں۔ یہاں تک کہ ST کیٹیگری میں بھی جموں کے رہائشیوں کو نمایاں برتری حاصل ہے۔‘‘

لون کا مزید کہنا ہے کہ ’’دسمبر 2024 میں حکومت نے اس معاملے کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، جسے چھ ماہ میں رپورٹ جمع کرانی تھی، مگر اب تک اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں۔‘‘ انہوں نے فوری اصلاحی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ریزرویشن پالیسی پر نظرثانی ناگزیر ہے، تاکہ تمام طبقات کے ساتھ مساوی انصاف ہو سکے۔ ان کے اس بیان کے بعد، جموں و کشمیر میں ریزرویشن پالیسی پر ایک نئی بحث چھڑنے کا امکان ہے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ سڑک حادثے میں 5 افراد زخمی

Next Post

جموں وکشمیر میں سال 2019 سے بے روزگاری کی شرح میں کمی درج ہوئی: کابینہ وزیر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
جموں وکشمیر میں سال 2019 سے بے روزگاری کی شرح میں کمی درج ہوئی: کابینہ وزیر

جموں وکشمیر میں سال 2019 سے بے روزگاری کی شرح میں کمی درج ہوئی: کابینہ وزیر

حکومت انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کے لئے وعدہ بند: ناصر اسلم وانی

حکومت انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کے لئے وعدہ بند: ناصر اسلم وانی

وزیر اعلیٰ نے بلاور میں دو افراد کی موت کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا

ریزرویشن پر سی ایس سی کی رپورٹ کے لیے چھ ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی:وزیر اعلیٰ کی وضاحت

کلگام کے تین لاپتہ افراد کا معاملہ: ایک اور لاش ملی، تیسرے نوجوان کی تلاش جاری

کلگام کے تین لاپتہ افراد کا معاملہ: ایک اور لاش ملی، تیسرے نوجوان کی تلاش جاری

میر منصور ،یاسر ریشی کی پی ڈی پی میں شمولیت واپسی

میر منصور ،یاسر ریشی کی پی ڈی پی میں شمولیت واپسی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »