امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 17 مارچ: شمالی کشمیر میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم ہوا۔ حکام نے بتایا کہ پیر کو کپواڑہ ضلع کے کرمبھورا، زچلڈرہ راجور ہنڈواڑہ، جس کے نتیجے میں ایک ملی ٹینٹ گیا۔
ایک اعلیٰ پولیس اہلکار نے خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس کو بتایا کہ کرمبھورا، زچلڈرہ راجوار میں جاری انکاؤنٹر میں اب تک ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ہے۔
قبل ازیں، ضلع کپواڑہ کے کرمبھورہ، زچلڈارہ راجور ہندواڑہ میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر، سیکورٹی فورسز نے مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران چھپے ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں جوابی کارروائی کی گئی اور تصادم شروع ہوگیا۔
آپریشن ابھی جاری ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ (جے کے این ایس)











