امت نیوز ڈیسک //
جموں: خصوصی ایکسائز موبائل مجسٹریٹ کورٹ، جانی پور، جموں نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور ایم ایل ڈوڈہ مہراج دین ملک ولد شمس دین ملک، ساکن گاؤں تملہ، تحصیل چلی پائینگل، ضلع ڈوڈہ کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا ہے۔
یہ وارنٹ سابق وزیر غلام محمد سروری کی جانب سے دائر کردہ مقدمے کے سلسلے میں جاری کیا گیا ہے، جو بھارتی تعزیرات قانون (IPC) کی دفعہ 499 کے تحت ہتکِ عزت (ڈیفیمیشن) سے متعلق ہے۔
عدالت نے گندوہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملزم کو گرفتار کر کے 14 مئی 2025 تک عدالت میں پیش کریں۔ حکام کو عدالت کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے مہراج دین ملک کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔










