امت نیوز ڈیسک //
کٹھوعہ، 27 مارچ: جمعرات کی صبح کٹھوعہ کے جوتھانہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم ہوا۔
حکام نے خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاعات کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جب فورسز مشتبہ مقام پر داخل ہوئے تو وہ ملی ٹینٹوں کی گولی کی زد میں آگئے، جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔
آخری اطلاعات آنے تک وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا اور اضافی کمک موقع پر پہنچائی گئی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ (جے کے این ایس)








