• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نئے وقف قانون  پر جموں کشمیر اسمبلی میں آج بھی زور دار  ہنگامہ

نئے وقف قانون پر جموں کشمیر اسمبلی میں آج بھی زور دار ہنگامہ

by امت ڈیسک
08/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر اسمبلی میں جاری بجٹ اجلاس کے دوسرے دن بھی نئے وقف ایکٹ پر بحث کی اجازت نہ ملنے پر زبردست ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔ حکمران جماعت نیشنل کانفرنس (این سی) اور اپوزیشن ارکان نے اس معاملے پر بحث کا مطالبہ کیا تھا، جسے گزشتہ روز اسپیکر عبد الرحیم راتھر نے ’سب جوڈس‘ قرار دیکر بحث کی اجازت نہیں دی۔ وقف ترمیمی بل کو لوک سبھا و راجیہ سبھا میں منظوری ملنے کے بعد صدر مرمو نے مہر ثبت کرکے باضابطہ قانون بنا دیا۔

ادھر، جموں کشمیر اسمبلی میں منگل کو صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب نیشنل کانفرنس کی اپوزیشن جماعتوں – پی ڈی پی کے رکن اسمبلی وحید پرہ اور پیپلز کانفرنس کے سجاد لون – کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ راتھر کی جانب سے وقف ایکٹ پر بحث کی اجازت نہ دینے پر اراکین نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔

نیشنل کانفرنس نے جہاں التوا کی تحریک لائی، وہیں پی ڈی پی کے وحید پرہ نے اس ایکٹ کے خلاف قرارداد پیش کی۔ پرہ نے ایوان کے وسط میں پہنچنے کی کوشش کی، تاہم اسپیکر کی ہدایت پر مارشلز نے انہیں اسمبلی سے باہر نکال دیا۔ فریقین نے ایک دوسرے پر ’’بی جے پی کا ساتھ دینے‘‘ کے الزامات بھی عائد کیے جس سے ایوان میں مزید گرما گرمی پیدا ہوئی۔

اسپیکر نے دلیل دی کہ چونکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، اس لیے اسمبلی میں اس پر بحث نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر اسمبلی پارلیمنٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار نہیں دے سکتی۔ اسی کشمکش کے دوران ایوان کو تیس منٹ کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

ایوان کی میڈیا گیلری میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پیپلز کانفرنس کے سجاد لون نے کہا کہ ’’اگر نیشنل کانفرنس کے ارکان واقعی سنجیدہ ہیں تو انہیں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لا کر نیا اسپیکر منتخب کرنا چاہیے۔ لون نے کہا: ’’یہ سب ایک سیاسی ڈرامہ لگتا ہے۔ اگر ہم ایسے ہی چلتے رہے تو عوام کا ہم پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔‘‘

ایوان سے نکالے جانے والے وحید پرہ نے کہا کہ جموں و کشمیر اسمبلی کو، جس میں مسلم اراکین کی اکثریت ہے، بھارت کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا۔ پرہ کے مطابق ’’آج کا دن تاریخ میں لکھا جائے گا کہ اس (جموں کشمیر کی) اسمبلی نے مسلمانوں کے جذبات کا ساتھ دینے سے انکار کیا۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

تین علیحدگی پسند لیڈروں نے حریت سے علیحدگی اختیار کی

Next Post

بجبہاڑہ سڑک حادثے میں کرکٹر سمیت 2 نوجوان جاں بحق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
بجبہاڑہ سڑک حادثے میں کرکٹر سمیت 2 نوجوان جاں بحق

بجبہاڑہ سڑک حادثے میں کرکٹر سمیت 2 نوجوان جاں بحق

وقف (ترمیمی) بل آئین ہند کے دفعہ 25 کی خلاف ورزی ہے: عبدالرحیم راتھر

کشمیر مقیم اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی

نیا وقف قانون ملک کے 24 کروڑ مسلمانوں کے وقار و عقائد پر حملہ: محبوبہ مفتی

نیا وقف قانون ملک کے 24 کروڑ مسلمانوں کے وقار و عقائد پر حملہ: محبوبہ مفتی

عمر عبدللہ اور کرن رجیجو کی ملاقات پر این سی  کی وضاحت

عمر عبدللہ اور کرن رجیجو کی ملاقات پر این سی کی وضاحت

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

سرینگر میں اراضی کے تنازعے کے دوران شہر کا قتل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »