(سرینگر)جموں و کشمیر کےبالائی علاقوں میں تازہ برفباری اور میدانی علاقوں میںبارشوں کے چلتے وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں کی لہر جاری ہے جبکہ گلمرگ میں رواں موسم کی سرد ترین ررات ریکار ڈکی گئی جس دوران شبانہ درجہ حرارت منفی 1.4ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ادھر محکمہ موسمیات نے 23اکتوبر سے موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے 25اکتوبر تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث شبانہ سردیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گلمرگ میں تازہ برفباری کے باعث پہلی بار شبانہ درجہ حرارت منفی ریکارڈ کیا گیا اور وہاں رواں موسم کی سر د ترین ریکارڈ درج کر لی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلمرگ میںتاز ہ برفباری کے بعد شبانہ درجہ حرارت منفی 1.4ڈگری درج کیا گیا جبکہ پہلگام وادی کا ایک سرد ترین مقام تھا جہاں درجہ حرارت 2.7ڈگری سینٹی گریڈ پر رہتا تھا ۔سرینگر میں رواں موسم کی کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جب تک کہ کم سے کم درجہ حرارت 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں تھوڑا سا اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ دن کا درجہ حرارت معمول کے قریب رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کچھ دنوں میں موسم مجموعی طور پر خشک رہے گاتاہم 23اکتوبر سے موسمی صورتحال میں بدلی آئی گئی اور 23سے 25اکتوبرتک وادی کے بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں او برفباری ہوگی ۔








