• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کپواڑہ میں ایک خاتون اور سرکاری ملازم سمیت 3 منشیات فروش گرفتار،چرس ضبط:ایس ایس پی کپواڑہ

کپواڑہ میں ایک خاتون اور سرکاری ملازم سمیت 3 منشیات فروش گرفتار،چرس ضبط:ایس ایس پی کپواڑہ

by امت ڈیسک
17/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک خاتون اور سرکاری ملازم سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں چرس بر آمد کیا ہے۔

ایس ایس پی کپوارہ غلام جیلانی وانی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے ناکے کے دوران ایک گاڑی کو روکا جس میں تین افراد سوار تھے۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 1 کلو 7 سو گرام چرس بر آمد کیا گیا جس کےبعد تینوں کو گرفتار کیا گیا اور گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا۔گرفتار شدگان کی شناخت حسینہ بیگم، محمد یوسف شاہ اور ظہور احمد کے طور پر کی گئی جن کا تعلق جنوبی کشمیر سے ہے۔

موصوف ایس ایس پی نے خاتون منشیات فروش کے بارے میں بتایا کہ وہ ایک بدنام زمانہ منشیات فروش ہے اور اس کے خلاف جنوبی اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے تھانوں میں مقدمے درج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ خاتون جنوبی کشمیر سے منشیات شمالی کشمیر میں لاتی تھی اور اس کا کاروبار کرتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین منشیات فروشوں کو پکڑنے میں کسی حد تک دشواریاں پیش آتی ہیں۔

مسٹر جیلانی نے کہا کہ محمد یوسف شاہ جس کو گرفتار کیا گیا ہے اس خاتون کا بھائی ہے اور سرکاری ملازم بھی ہے جس کے متعلق متعلقہ محکمے کے ڈائریکٹر کو اس کی گرفتاری کے بارے میں لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹنگڈار کے کچھ افرد فرار ہیں جن کو میڈیا کی وساطت سے یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ ان کی جائیدادوں کو تحت قانون ضبط کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ جو بھی منشیات فروشی میں ملوث ہوگا ان کا قافیہ تنگ کیا جائے گا اور اس غیر قانونی کاروبار سے بنائی گئی جائیدادوں کو منسلک کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ کشمیری پنڈتوں جیسا سلوک نہ کریں، وقف ایکٹ پر محبوبہ کا رد عمل

Next Post

کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کر گئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کر گئے

کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کر گئے

عمرعبداللہ، محبوبہ مفتی کا آغا سید باقر کے انتقال پر اظہار غم

عمرعبداللہ، محبوبہ مفتی کا آغا سید باقر کے انتقال پر اظہار غم

میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

ہر جمعہ مجھے گھر میں نظر بند رکھا جاتا ہے: میر واعظ عمر فاروق

پونچھ میں پانچویں روز بھی تلاشی آپریشن جاری

پونچھ میں پانچویں روز بھی تلاشی آپریشن جاری

جموں کشمیر: اسسٹنٹ پروفیسر پر مبینہ فوجی حملہ کے خلاف پولیس نے کیا مقدمہ درج

جموں کشمیر: اسسٹنٹ پروفیسر پر مبینہ فوجی حملہ کے خلاف پولیس نے کیا مقدمہ درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »