امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 23 اپریل: اوڑی نالہ بارہمولہ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب جاری انسداد دراندازی آپریشن میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے، حکام نے بدھ کو بتایا۔
ذرائع نے خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس کو بتایا کہ اوڑی نالہ کے قریب سرجیون علاقے میں الرٹ فوجیوں نے دراندازوں کے ایک گروپ کو روکنے کے بعد فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا۔ آپریشن نے دراندازی کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا جس کے نتیجے میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سازوسامان کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ آپریشن ابھی بھی جاری ہے، اور علاقے کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے اضافی کمک تعینات کی گئی ہے۔










