امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 23 اپریل: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پہلگام حملے کے پیش نظر آج شام 6 بجے کابینہ کی ہنگامی میٹنگ بلائی ہے جس میں 26 عام شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
ذرائع نے نیوز ایجنسی، کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ میٹنگ آج شام عمر عبداللہ کی گپکر رہائش گاہ پر ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس میٹنگ میں پہلگام حملے کے پس منظر میں پیدا ہونے والے کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ منگل کی دوپہر پہلگام کے بائیسرن علاقے میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی سیاحوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک مقامی گھوڑ سوار سمیت 26 سیاح ہلاک ہو گئے۔









