امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔ ذرائع نے یہ اطلاع دی۔
یہ ملاقات بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی کے دہلی میں لوک کلیان مارگ پر واقع رہائش گاہ پر ہفتہ کو پی ایم مودی سے ملاقات کے بعد ہوئی ہے۔
فضائیہ کے سربراہ اور وزیر اعظم مودی کی یہ ملاقات اس اجلاس کے کچھ دن بعد ہوئی جس وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان اور تینوں افواج کے سربراہوں نے شرکت کی تھی۔ اس اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول بھی موجود تھے۔








