امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 7 مئی : ڈویژنل کمشنر کشمیر نے بدھ کو کہا کہ کشمیر کے تین اضلاع کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔
صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس کو بتایا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے بارہمولہ، کپواڑہ اور گریز میں تعلیمی ادارے، اسکول، کالج آج کے لیے بند رہیں گے۔‘‘
حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور پرسکون رہیں، جبکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔ (جے کے این ایس )









