• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سری لنکن مسلمان رواں سال حج نہیں کرسکیں گے

بھارت-پاک جنگ بندی کے بعد عازمین حج کی امیدیں بحال

by امت ڈیسک
11/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر :بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے سے جموں وکشمیر کے حجاج کرام نے راحت کی سانس لی ہے۔ جن کے منصوبے دونوں ممالک کے مابین بڑھتی کشیدگی کے نتیجے میں متاثر ہوئے تھے۔ کیونکہ اس تناؤ کے بیچ 7 اپریل کو سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈہ تمام سول فلائٹ آپریشن کے لیے بند کر دیا گیا تھا ۔

یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب 22 اپریل کو جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں دہشت گردوں نے 26 سیاحوں کو ہلاک کیا اس حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے جوکہ بعد میں جنگ کی صورت اختیار کر گئی۔

ایسے میں حکومت ہند نے احتیاطی تدابیر کے طور پر سرینگر سمیت ملک کے کئی ہوائی اڈوں کو بند کردیا۔ جس کے نتیجے میں حج 2025 کے شیڈول کو بھی بری طرح متاثر کیا۔ حکام کے مطابق 4 مئی کو سرینگر سے 178 حجاج کرام پر مشتمل صرف ایک پرواز مدنیہ منورہ روانہ ہوئی تھی ۔اس کے بعد بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر 14 مئی تک طے شدہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں جس سے عازمین کو غیر یقینی اور اضطرابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ۔تاہم اب دونوں ممالک کے درمیان فوری جنگ بندی کے اعلان سے حجاج کرام میں امیدیں دوبارہ بحال ہوگئیں ہیں۔

بین الاقوامی ثالثی کے ذریعے طے پانے والے اس جنگ بندی معاہدے کی دونوں حکومتوں نے تصدیق کی اور رہنماؤں اور شہریوں نے یکساں طور پر اس کا خیر مقدم کیا۔ جموں وکشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر شجاعت احمد قریشی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پروازیں دوبارہ شروع ہوجائیں گی اس سے قبل ہم نے عازمین حج کو دوسرے سفری مقامات پر لے جانے کی تجویز پیش کی تھی جہاں وہ رسمی لوازمات کو مکمل کرکے پروازوں میں جدہ روانہ ہوسکتے تھے۔تاہم اس کا جواب وزارت کی جانب سے نہیں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امسال جموں وکشمیر سے کُل3622 عازمین سفر جارہے ہیں جن میں سے صرف 178 سرینگر سے روزانہ ہوئے ہیں جبکہ جموں وکشمیر کے 480 عازمین جہنوں نے دلی کو اپنے سفر کے مقام کے طور پر منتخب کیا تھا کامیابی کے ساتھ روانہ ہوئے ہیں ۔تاہم باقی عازمین منظر ہیں کیونکہ بھارت اور پاکستان کے درمیاں تناؤ کی صورتحال کے مد نظر 14 مئی تک حج پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے باضابط طور نوٹیفیکیشن بھی جاری کردی گئی۔حج کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹفیکیشن میں حجاج کرام کو صبر برتنے،نئے شیڈول کا انتظار اور ہدایات پر عمل پیرا رہنے کا مشورہ دیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

یہ درد انسانی ہے سیاسی نہیں: محبوبہ مفتی نے کیا بارہمولہ کا دورہ

Next Post

کانگریس نے پہلگام حملہ، آپریشن سندور اور جنگ بندی پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی اپیل کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ڈیلی ریٹڈ اور کیژول ملازمین کی مستقلی کے لیے روڈ میپ جلد جاری کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ڈیلی ریٹڈ اور کیژول ملازمین کی مستقلی کے لیے روڈ میپ جلد جاری کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
ریزرویشن سے متعلق تجویز لیفٹیننٹ گورنر نے وزارتِ داخلہ کو بھیج دی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ریزرویشن سے متعلق تجویز لیفٹیننٹ گورنر نے وزارتِ داخلہ کو بھیج دی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

05/02/2026
سری نگر پولیس کی کارروائی، ایک ہی خاندان کے تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد

سری نگر پولیس کی کارروائی، ایک ہی خاندان کے تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد

05/02/2026
کانگریس کے صدر کا اسٹیٹ ہُڈ کے لیے واضح ٹائم لائن کا مطالبہ، کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آل پارٹی پینل کی تجویز

کانگریس کے صدر کا اسٹیٹ ہُڈ کے لیے واضح ٹائم لائن کا مطالبہ، کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آل پارٹی پینل کی تجویز

05/02/2026
ریزرویشن اور اسٹیٹ ہُڈ پر حکومتی پالیسی کشمیری نوجوانوں کے لیے وجودی خطرہ: سجاد لون

ریزرویشن اور اسٹیٹ ہُڈ پر حکومتی پالیسی کشمیری نوجوانوں کے لیے وجودی خطرہ: سجاد لون

05/02/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

پہلگام حملے کے بعد بند سیاحتی مقامات کا مسئلہ وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھاؤں گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

05/02/2026
Next Post
کانگریس نے پہلگام حملہ، آپریشن سندور اور جنگ بندی پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی اپیل کی

کانگریس نے پہلگام حملہ، آپریشن سندور اور جنگ بندی پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی اپیل کی

اگر پاکستان نے آج رات جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو ہم بھرپور جواب دیں گے:فوج

اگر پاکستان نے آج رات جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو ہم بھرپور جواب دیں گے:فوج

پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کن شرائط پر ہوئی؟: کانگریس

پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کن شرائط پر ہوئی؟: کانگریس

کل رات جموں و کشمیر اور سرحدوں پر امن تھا: فوج

کل رات جموں و کشمیر اور سرحدوں پر امن تھا: فوج

ہند پاک ڈی جی ایم اوز کی بات چیت

ہند پاک ڈی جی ایم اوز کی بات چیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »