• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
’امریکی پاپا نے وار رکوا دی کیا؟‘ کانگریس کا مودی حکومت پر طنز، ٹرمپ کے انکشاف پر سوالات

’امریکی پاپا نے وار رکوا دی کیا؟‘ کانگریس کا مودی حکومت پر طنز، ٹرمپ کے انکشاف پر سوالات

by امت ڈیسک
14/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان نے ہندوستان کی خارجہ پالیسی پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ٹرمپ نے سعودی عرب میں ایک عوامی تقریب کے دوران دعویٰ کیا کہ ان کے انتظامیہ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ کا خطرہ ٹال دیا۔ اس بیان کے بعد کانگریس پارٹی نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے سخت سوالات کیے ہیں۔

کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’کچھ دن پہلے ہمیں پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کی اطلاع امریکہ کے صدر سے ملی تھی۔ اب، سعودی عرب میں ایک عوامی تقریب کے دوران ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ہندوستان کو جنگ بندی کے لیے پابندیوں اور تجارتی سودوں کی دھمکی اور لالچ کے ذریعے مجبور کیا۔‘‘

جے رام رمیش نے مزید سوال اٹھایا، ’’اس انکشاف پر وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، جو عام طور پر ہر موضوع پر جارحانہ موقف رکھتے ہیں، کیوں خاموش ہیں؟ کیا انہوں نے واقعی امریکی دباؤ کے آگے جھک کر ہندوستان کے قومی سلامتی مفادات کو گروی رکھ دیا؟‘‘

انہوں نے طنز کرتے ہوئے لکھا، ’’امریکی پاپا نے وار رکوا دی کیا؟‘‘

خیال رہے کہ 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام حملے کے بعد ہندوستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ’آپریشن سندور‘ کے تحت پاکستان اور پاک زیر انتظام کشمیر کے کئی ملی ٹینٹ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

دونوں ممالک کے درمیان 10 مئی کو سیز فائر پر رضامندی ظاہر کی گئی۔ حکومت ہند کے مطابق پاکستان کے ڈی جی ایم او کی جانب سے رابطہ کیے جانے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔

تاہم، اب جب کہ ٹرمپ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ سب ان کی مداخلت اور دباؤ کا نتیجہ تھا، سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ ہندوستان نے خودمختاری کے دعوے کے باوجود اس فیصلے میں خود کیا کردار ادا کیا؟ سیاسی مبصرین کے مطابق اگر واقعی ہندوستان نے کسی بین الاقوامی دباؤ میں فیصلہ کیا ہے، تو یہ سوال اہم ہو جاتا ہے کہ حکومت نے قوم کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا؟

حکومتی سطح پر ابھی تک اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن اپوزیشن اس بیان کو لے کر حکومت کو گھیرنے میں مصروف ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی یا مداخلت کا دعویٰ کیا ہو، تاہم اس بار انہوں نے براہِ راست ہندوستان پر دباؤ ڈالنے کی بات کی ہے، جو ایک سنجیدہ سفارتی معاملہ بن سکتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اننت ناگ میں 2 خواتین سمیت 4 منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Next Post

وزیر دفاع راجناتھ کل جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

03/02/2026
کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

03/02/2026
جلد ہی لوگوں کے لیے انگریزی بولنا ہوگا باعثِ شرم: امیت شاہ

امت شاہ کا 5 سے 7 فروری تک جموں و کشمیر کا دورہ، تین روزہ دورے میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ

03/02/2026
چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

03/02/2026
ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

03/02/2026
اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

03/02/2026
Next Post
بھارت ایسے عالمی نظام میں یقین نہیں رکھتا جہاں چند ممالک کو دوسروں سے بالاتر سمجھا جاتا ہے:راجناتھ سنگھ

وزیر دفاع راجناتھ کل جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

ترال جھڑپ : ایک ملی ٹینٹ مارا گیا،آپریشن جاری

ترال جھڑپ : ایک ملی ٹینٹ مارا گیا،آپریشن جاری

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سرینگر پہنچے

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سرینگر پہنچے

بھدوراہ : گیسٹ ہاوس میں تین نوجوان مردہ پائے گئے

راجوری میں ہیڈ کانسٹیبل کی نعش برآمد

ترال جھڑپ میں تین ملی ٹینٹ مارے گئے

ترال جھڑپ میں تین ملی ٹینٹ مارے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »