• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ششی تھرور، سپریا سولے بشمول 7 ایم پیز آپریشن سندور پر سفارتی آؤٹ ریچ وفد کی قیادت کریں گے

ششی تھرور، سپریا سولے بشمول 7 ایم پیز آپریشن سندور پر سفارتی آؤٹ ریچ وفد کی قیادت کریں گے

by امت ڈیسک
17/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: آپریشن سندور کی کامیابی کے بعد بھارت، پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف سفارتی جنگ کے لیے تیار ہے۔ اس مقصد کے لیے سات کل جماعتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف ممالک کا دورہ کرکے دہشت گردی کے خلاف بھارت کے موقف کو اجاگر کریں گے۔ اس سلسلہ میں ایک وفد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان سے بھی ملاقات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ایک وفد میں پانچ ارکان پارلیمنٹ شامل ہوں گے۔ 7 وفود کے بیرون ملک دورے 23 یا 24 مئی کو شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دس روزہ دورے میں ایک کثیر جماعتی وفد تقریباً پانچ سے آٹھ ممالک کا دورہ کرے گا۔ پارلیمانی امور کے محکمہ نے ہفتہ کی صبح اس معاملے پر ایک بیان جاری کیا۔ اس کے مطابق، سات کل جماعتی وجود کی قیادت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد اور بائیجیانت پانڈا، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور، جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ سنجے جھا، ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ کنیموزی، این ایس پی (ایس پی) کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے اور شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سری کانت شندے کریں گے۔ ان میں سے چار کا تعلق این ڈی اے اتحاد سے ہے، جبکہ باقی تین اپوزیشن اتحاد کے رہنما ہیں۔

مرکزی حکومت نے کل جماعتی وفود کی تشکیل کےلئے مختلف سیاسی پارٹیوں کے اہم ارکان پارلیمنٹ کو منتخب کیا ہے جبکہ تمام پارٹیوں کے ارکان کو ان میں شامل کیا گیا ہے۔ پارلیمانی امور کے محکمے کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کے انتخاب کے عمل میں سیاسی جماعتوں کی سفارشات کو بھی نظر میں رکھا گیا۔ وہیں کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے ایکس پر انکشاف کیا کہ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے پارٹی کے سربراہ ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے کانگریس کے اراکین اسمبلی کے انتخاب پر بات چیت کی۔ کانگریس کی جانب سے سابق مرکزی وزیر آنند شرما، کانگریس کے لوک سبھا کے ڈپٹی لیڈر گورو گوگوئی، راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سید نصیر حسین اور لوک سبھا کے رکن راجہ برار کو کل جماعتی وفد میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی تھی تاہم کانگریس کی لسٹ میں ششی تھرور کا نام نہیں تھا، اس کے باوجود انہیں وفد میں شامل کیا گیا۔

وہیں ششی تھرور نے کہا کہ "مجھے بہت خوشی ہے کہ مجھے بھارت کی جانب سے بیرون ملک سفر کرنے کے لئے ایک کل جماعتی وفد کی قیادت کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ میں ملک کی نمائندگی کرنا ایک بڑا اعزاز سمجھتا ہوں۔ ہمارا وفد پانچ بڑے دوست ممالک کے دارالحکومتوں کا دورہ کرے گا۔ ہم وہاں کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور بھارت کی بات سنائیں گے۔ ہم حالیہ پیش رفت اور واقعات کی وضاحت کریں گے۔ اگر مجھے ملک کے مفاد میں بلایا گیا تو میں انکار نہیں کرسکتا”۔

سپریا سولے نے کہا کہ "ہم سب ملک کے لیے متحد ہیں۔ ہم ملک کی طرف سے جلد ہی غیر ملکی دورے پر جانے والے ہیں۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے مجھے کل جماعتی وفد کا حصہ بننے کے لیے کہا، میں نے اس پر رضامندی ظاہر کی۔ آپریشن سندور کیوں شروع کرنا پڑا؟ پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا بھارت پر کیا اثر ہے؟ ہم بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر تفصیلات بتائیں گے،”

آپریشن سندور کے تناظر میں، بھارتی وفود پوری دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ بھارت کی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ کرن رجیجو نے کہا کہ غیر ملکی دوروں پر روانہ ہونے والے وفود بھارت کے اتحاد کا ثبوت ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادی کے متعدد مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

Next Post

وادی میں شعبہ سیاحت بری طرح متاثر : عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
Next Post
وادی میں شعبہ سیاحت بری طرح متاثر : عمر عبداللہ

وادی میں شعبہ سیاحت بری طرح متاثر : عمر عبداللہ

بھاجپا کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ہمارے جوان اور ان کے اہل خانہ بھگت رہے ہیں: راہل گاندھی

'آپریشن سندور میں ہماری فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟' وزیر خارجہ کے بیان پر راہل گاندھی کا سوال

حکومت نے دفاعی افواج کے لیے 40 ہزار کروڑ سے زیادہ کے پیکج کو دی منظوری

حکومت نے دفاعی افواج کے لیے 40 ہزار کروڑ سے زیادہ کے پیکج کو دی منظوری

امرناتھ یاترا، ایل جی منوج سنہا نے لیا انتظامات کا جائزہ

پاکستان میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو ہندوستانی مسلح افواج کی پہنچ سے باہر ہو: ایل جی

آج جنگ بندی ختم ہونے کی خبریں غلط: فوج

آج جنگ بندی ختم ہونے کی خبریں غلط: فوج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »