(شوپیاں) مشتبہ عسکریت پسندوں نے ہفتہ کی شام شوپیان کے چیک چوٹی پورہ علاقے میں سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنگجوؤں نے مختار احمد دوئی ولد محمد جمال دین ڈوئی پر گولی چلائی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس حکام کے مطابق مختاراحمد حال ہی میں چھٹی پر گھر واپس آیا تھا۔
#Terrorists fired upon one CRPF personnel namely Mukhtar Ahmad Dohi R/o Shopian. He succumbed to his injuries & attained #martyrdom while on way to hospital. Area #cordoned off. Further details shall follow. @JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) March 12, 2022











