(پونچھ) ضلع پونچھ کے مانکوٹ علاقے میں اتوار کے روز 27 سالہ نوجوان ٹپر سے نیچے گر آیا جس وجہ سے اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پونچھ کے مانکوٹ علاقے میں ایک ٹپر زیر نمبر (JK02AS-4867) سے 27 سالہ نوجوان احسن الحق ولد مولوی گلزار احمد نیچے گر آیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔ اگر چہ زخمی نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔