امت نیوز ڈیسک //
جموں، 24 مئی: جموں و کشمیر حکومت نے ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ کے کچھ حصوں میں 27 مئی تک موبائل انٹرنیٹ سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے ۔ حکام نے بتایا کہ فیصلہ "ملک دشمن عناصر” کی طرف سے امن عامہ کو درہم برہم کرنے کے لیے اس کے ممکنہ غلط استعمال کو لے کر لیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ نے آئی جی پی (جموں زون) بھیم سین ٹوٹی کی سفارش پر 37 ٹاورز – ریلائنس جیو کے 19 اور ایئرٹیل کے 18 – پر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا حکم دیا۔ حکم میں، پرنسپل سکریٹری (ہوم) چندرکر بھارتی نے کہا کہ یہ خدمات 22 مئی کی رات 8 بجے سے 22 مئی کی رات 2 بجے تک معطل کردی گئی ہیں۔
آرڈر میں کہا گیا ہے کہ "جموں زون کے آئی جی پی ٹیلی کمیونیکیشن (سروسز کی عارضی معطلی) رولز، 2024 کے رول 3 کے تحت مجاز افسر ہونے کے ناطے، ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو بھدرواہ علاقے میں موبائل ڈیٹا سروسز کو عارضی طور پر معطل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ پبلک وائی فائی – کا ملک دشمن عناصر/شرپسندوں کی طرف سے غلط استعمال ہونے کا امکان ہے، جس سے امن عامہ میں بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے،”۔
اس نے مزید کہا کہ ملک کی خودمختاری اور سالمیت، یونین ٹیریٹری کی سلامتی اور امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے عارضی معطلی ضروری تھی۔










