• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گاندربل: میلہ ماتا کھیر بھوانی مذہبی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، منوج سنہا نے کی شرکت

گاندربل: میلہ ماتا کھیر بھوانی مذہبی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، منوج سنہا نے کی شرکت

by امت ڈیسک
03/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، : وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں واقع مشہور ماتا کھیر بھوانی مندر میں سالانہ ‘میلہ کھیر بھوانی’ انتہائی تزک و احتشام اور مذہبی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی منگل کی صبح کھیر بھوانی مندر پر حاضر ہوئے اور وہاں خصوصی دعاؤں اور پوجا میں شرکت کی۔ادھر میلہ میں شرکت کرنے کے لئے صبح سے ہی حسب معمول ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے کشمیری پنڈت عیقدت مندوں کا تانتا بندھا رہا اور وہاں خصوصی دعاؤں اور پوجا میں شریک ہونے لگے۔

نوے کی دہائی میں وادی میں مسلح تحریک شروع ہونے کے بعد بیشتر کشمیری پنڈتوں نے ہندوستان کے مختلف ریاستوں اور شہروں کی طرف ہجرت کی تھی اور چند سو کشمیری پنڈتوں نے ہی وادی میں ٹھہرنے کو ترجیح دی تھی۔ تاہم گذشتہ قریب ایک دہائی سے مہاجر کشمیری پنڈتوں کی میلہ کھیر بھوانی کے تہوار میں شرکت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ایک پنڈت عیقدت مند نے کہا: ‘اس میلے کی کشش اور عقیدت ہر سال ملک کے مختلف حصوں میں مقیم سینکڑوں پنڈتوں کو کشمیر کھینچ لاتی ہے’۔

تولہ مولہ میں واقع کھیربھوانی کشمیری پنڈتوں کی ایک مقدس جگہ ہے جہاں پر رگنیادیوی جو اِن کی ایک مقدس دیوی ہیں، کی مندر ہیں۔ کشمیری پنڈتوں کے مطابق رگنیا دیوی صرف کشمیر میں پوجی جاتی ہے۔ اس مندر میں کشمیری پنڈت ’میلہ کھیر بھوانی‘ کے نام سے مشہور تہوار ہر سال مناتے ہیں۔ میلہ کھیر بھوانی کو کشمیری پنڈتوں کا سب سے بڑا اور اہم تہوار مانا جاتا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس میلے کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی اور دیگر تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔

سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرعابد رشید کا کہنا ہے کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں ماتا کھیر بھوانی میلے کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔انہوں نے کہا: ‘محکمہ صحت نے کسی بھی طبی صورتحال سے نمٹنے کے لیے یہاں پر مناسب طبی عملہ اور سہولیات کو تعینات کیا ہے، ایمبولینسز، موبائل میڈیکل یونٹس، اور ابتدائی طبی امداد کے مراکز مکمل طور پر لیس اور آپریشنل ہیں’۔

سینئر کانگریس لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق صدر ریاست ڈاکٹر کرن سنگھ نے گذشتہ روز مندر پر حاضری دی اور عقیدت مندوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس میلے میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔مورخین کے مطابق کھیر بھوانی کی مندر کو 1912 میں مہاراجہ پرتاب سنگھ نے تعمیر کیا تھا۔ کھیربھوانی کے اس مقدس مندر کے مقام پر ایک چشمہ ہے ، جو پنڈتوں کے مطابق ہر سال اپنا رنگ بدلتا رہتا ہے اور کشمیر کے لئے اگلے سال کیسا ہوگا، کی رنگ کے ذریعے پیشن گوئی کرتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیری پنڈتوں کے بغیر جموں و کشمیر ادھورا: محبوبہ مفتی

Next Post

پی ایم مودی 6جون کو کریں گے وندے بھارت ٹرین کا افتتاح

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
Next Post
حملہ آوروں کو مٹی میں ملانے کا وقت آگیا ہے، انہیں تصور سے بھی بڑی سزا ملے گی: مودی

پی ایم مودی 6جون کو کریں گے وندے بھارت ٹرین کا افتتاح

سرینگر : زیرو بریج کے قریب نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ، اسپتال میں داخل

سرینگر : زیرو بریج کے قریب نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ، اسپتال میں داخل

میرا نام ساورکر نہیں، گاندھی ہے ، گاندھی کبھی معافی نہیں مانگتے : راہول گاندھی

’ٹرمپ کا فون آیا اور نریندر جی فوراً سرینڈر ہو گئے‘، راہل گاندھی نے پاکستان سے جنگ بندی معاملہ پر کیا طنز

مرکزی حکومت نے مانسون سیشن 2025 کا اعلان کردیا

مرکزی حکومت نے مانسون سیشن 2025 کا اعلان کردیا

رام بن میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

رام بن میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »