• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیری نوجوان کو یو اے پی اے کیس میں ضمانت ملی

ہائی کورٹ نے یو اے پی اے کیس کے دو ملزمان کی ضمانت خارج کی

by امت ڈیسک
14/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں کشمیر اینڈ لداخ ہائی کورٹ نے یو اے پی اے (UAPA) کے تحت درج ایک مقدمے میں دو ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ کورٹ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ریاست کی خودمختاری، سالمیت، اور عوامی سکون سے بڑھ کر کچھ نہیں۔‘‘

جسٹس سنجے پریہار اور جسٹس راجنیش اوسوال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے بلال احمد کمہار اور اننت ناگ ضلع کے توفیق احمد لاوے کی ضمانت کی اپیلیں خارج کر دیں۔ دونوں پر الزام ہے کہ وہ کالعدم عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ ایک نیٹ ورک کا حصہ تھے، اور ان کے قبضے سے گرینیڈ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا۔

یہ مقدمہ جنوری 2021 میں دونی پورہ سنگم میں ایک ناکے پر گرفتاری کے بعد درج ہوا، جہاں دو افراد کے انکشافات کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔ عدالت نے یو اے پی اے کی دفعہ 43-ڈی (5) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’اگر الزامات بادی النظر میں درست معلوم ہوں تو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔‘‘

عدالت نے زور دے کر کہا کہ ’’معمول (کے کیسز) کے ضمانتی اصول ایسے معاملات میں لاگو نہیں ہوتے‘‘ اور ملزمان عدالت میں دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں، لیکن موجودہ شواہد کی روشنی میں ان کی درخواستیں قابل قبول نہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ شروع، تہران نے داغے سینکڑوں میزائل

Next Post

پہلگام حملے کے ہیرو عادل کی اہلیہ کو سرکاری نوکری فراہم، ایل جی نے سونپا تقرری نامہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
Next Post
پہلگام حملے کے ہیرو عادل کی اہلیہ کو سرکاری نوکری فراہم، ایل جی نے سونپا تقرری نامہ

پہلگام حملے کے ہیرو عادل کی اہلیہ کو سرکاری نوکری فراہم، ایل جی نے سونپا تقرری نامہ

احمدآباد طیارہ حادثہ: مہلوکین کی تعداد 274 تک پہنچی، حادثے کی جانچ کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

احمدآباد طیارہ حادثہ: مہلوکین کی تعداد 274 تک پہنچی، حادثے کی جانچ کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

امرناتھ یاترا، ایل جی منوج سنہا نے لیا انتظامات کا جائزہ

پہلگام حملے کے بعد بند کیے گئے سیاحتی مقامات مرحلہ وار کھولے جائیں گے: منوج سنہا

اسرائیل نے مسجد اقصٰی کے کیے دروازے بند

اسرائیل نے مسجد اقصٰی کے کیے دروازے بند

اسرائیلی فوج نے غلط ہندوستانی نقشہ کے لئے معافی مانگ لی

اسرائیلی فوج نے غلط ہندوستانی نقشہ کے لئے معافی مانگ لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »