• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بہارمیں ووٹر لسٹ ریویژن جاری رہے گا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

بہارمیں ووٹر لسٹ ریویژن جاری رہے گا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

by امت ڈیسک
10/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: بہار میں ووٹر لسٹ کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے خلاف دائر 10 عرضداشتوں پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو بڑی راحت ملی۔ سپریم کورٹ نے بہارمیں ووٹر لسٹ ریویژن کو جاری رکھنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ آئینی ادارہ کے کام پر روک نہیں لگائی جائے گی۔

عرضی گزار اپوزیشن جماعتوں کے لیے راحت کی خبر یہ رہی کہ، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ووٹر لسٹ ریویژن میں آدھار کارڈ اور راشن کارڈ کو شناختی ثبوت کے طور پر شامل کرنے پر غور کرنے کو کہا۔

انتخابی ریاست بہار میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی گہری نظر ثانی (SIR) کے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) کے اقدام کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن پر سوالات کی بوچھار کر دی۔

الیکشن کمیشن نے بہار میں اسمبلی انتخابات سے عین قبل ایس آئی آر شروع کرنے پر سوال اٹھایا۔۔سپریم کورٹ نے پوچھا کہ اگر یہی کرنا تھا تو اتنی تاخیر کیوں ہوئی۔

جب عرضی گزاروں کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے ذریعہ آدھار کارڈ کو شناختی ثبوت ماننے سے انکار کرنے کا معاملہ اٹھایا تو سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ آدھار شہریت کا ثبوت نہیں ہے۔ اس پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے پوچھا کہ۔ آدھار کارڈ شناختی ثبوت کیوں نہیں ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مزید کہا کہ، یہ طئے کرنا وزارت داخلہ کا کام ہے۔

اس دوران سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ بہار میں ووٹر لسٹوں پر خصوصی نظر ثانی کرنے کے الیکشن کمیشن کے اقدام میں لاجک ہے، لیکن عدالت نے اسمبلی انتخابات سے چند ماہ قبل ہونے والے اس عمل کے وقت پر سوال اٹھایا۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پوچھا کہ اس نے بہار میں ووٹر لسٹ کا ایس آئی آر اتنی دیر سے کیوں شروع کیا؟ سپریم کورٹ نے کہا کہ ایس آئی آر کے عمل میں کچھ غلط نہیں ہے، لیکن اسے انتخابات سے مہینوں پہلے شروع کر دینا چاہیے تھا۔

درخواست گزاروں کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اب جبکہ انتخابات میں چند ماہ باقی ہیں، الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ وہ 30 دن میں پوری ووٹر لسٹ کی ایس آئی آر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آدھار کی توثیق نہیں کریں گے اور والدین کے دستاویزات بھی مانگ رہے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ یہ مکمل طور پر من مانی اور امتیازی سلوک ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عمر سرکار نے 13 جولائی اور 5 دسمبر کو عوامی تعطیلات کے طور پر تجویز کیا

Next Post

عمر عبداللہ سے ملاقات کے بعد ممتا بنرجی نے مرکز سے کشمیر میں حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
عمر عبداللہ سے ملاقات کے بعد ممتا بنرجی نے مرکز سے کشمیر میں حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی

عمر عبداللہ سے ملاقات کے بعد ممتا بنرجی نے مرکز سے کشمیر میں حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی

وادی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکے درجے کے برف و باراں کا امکان

کشمیر میں 11 سے 13 جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی

اپنی پارٹی کا ضلعی انتظامیہ کو خط ،مزار شہداء جانے کی اجازت طلب

اپنی پارٹی کا ضلعی انتظامیہ کو خط ،مزار شہداء جانے کی اجازت طلب

کشمیر یونیورسٹی میں جسمانی طور سپیشل طلباء کے لیے خصوصی میراتھن کا اہتمام

کشمیر یونیورسٹی میں جسمانی طور سپیشل طلباء کے لیے خصوصی میراتھن کا اہتمام

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

پولیس سٹیشن بڈگام کے باہر بجلی ٹرانسفارمر دھماکہ ، پولیس کانسٹبل ازجان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »