• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ریونیو فراڈ کیس میں چار گرفتار، تحصیلدار سمیت تین ملزمان تاحال مفرور

ریونیو فراڈ کیس میں چار گرفتار، تحصیلدار سمیت تین ملزمان تاحال مفرور

by امت ڈیسک
28/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، : کرائم برانچ کشمیر کی اکنامک آفینسز ونگ نے پیر کو ایک اہم بدعنوانی کیس میں چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کیس میں جعلسازی، جھوٹے اندراجات، اور سرکاری ریونیو ریکارڈ میں دھوکہ دہی شامل ہے۔ کیس ایف آئی آر نمبر 14/2025 کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں سات افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں دو ریونیو افسران بھی شامل ہیں۔ ان پر سرینگر اور بڈگام اضلاع میں زمین مالکان کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام ہے۔

کرائم برانچ کشمیر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، مستند شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کے دوران سات میں سے چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کیس کی تحقیقات رنبیر پینل کوڈ کی دفعات 167، 420، 120-بی اور جموں و کشمیر انسداد بدعنوانی ایکٹ 2006 کی دفعہ 5(2) کے تحت کی جا رہی ہے۔

گرفتار ہونے والے ملزمان میں شامل ہیں:ریاض احمد بھٹ ولد غلام محمد بھٹ ساکن نوگام سرینگر،محمد شفی لون عرف شَف چینی ولد عبدالاحد لون ساکن پیر باغ سرینگر،شہنواز احمد راثَر ولد نور محمد راثَر ساکن پادشاہی باغ سرینگر،اور شبیر احمد وانی ولد محمد اسماعیل وانی ساکن بگندر لَسجن۔

ذرائع کے مطابق، ملزمان ایک منظم گروہ کا حصہ تھے جو سرکاری اراضی ریکارڈ میں چھیڑ چھاڑ کرکے جعلی ملکیت کے دعوے اور غیر قانونی طریقے سے جائیداد کی منتقلی کرتے تھے۔ اس دھوکہ دہی سے کئی بے گناہ افراد کو مالی نقصان اور ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

تین مفرور ملزمان میں ایک حاضر سروس تحصیلدار، محترمہ نُصرت عزیز دختر عبدالعزیز لون ساکن گریز حال مقیم مہجور نگر سرینگر شامل ہیں۔ ان کی ضمانت کی درخواست معزز عدالت انسداد بدعنوانی سرینگر نے مسترد کر دی ہے۔ نُصرت عزیز چار دیگر ایف آئی آرز میں بھی ملوث ہیں، جن میں دو کرائم برانچ اور دو اینٹی کرپشن بیورو کشمیر کے ساتھ درج ہیں۔

دیگر مفرور ملزمان میں شامل ہیں عاشق علی ولد غلام رسول خان ساکن پَنر جاگیر حال مقیم حول سرینگر، جو اس وقت کے پٹواری بلہامہ سرینگر تھے؛ اور شمیمہ اختر زوجہ محمد شفی لون ساکن گوری پورہ راولپورہ۔

کرائم برانچ حکام نے تصدیق کی ہے کہ باقی مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔ تحقیقات کا عمل جاری ہے، اور حکام اس نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ اسے حالیہ دنوں میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں بدعنوانی کے سنگین ترین مقدمات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہاروان انکاؤنٹر میں تین ملی ٹینٹ مارے گئے، آپریشن جاری

Next Post

لوک سبھا میں آپریشن سندور پر بحث

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
پارلیمنٹ میں کل سے پہلگام اور آپریشن سندور پر بحث

لوک سبھا میں آپریشن سندور پر بحث

رام بن میں متاثرین کو متبادل جگہ پر 5 مرلے زمین فراہم کی جائے گی: عمر عبداللہ

پہلگام حملے پر پارلیمنٹ میں بحث ناگزیر انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامی کی ذمہ داری طے ہونی چاہیے: عمر عبدالله

جموں کشمیر کے لوگ عزت کیساتھ امن چاہتے ہیں :محبوبہ مفتی

جموں کشمیر کے لوگ عزت کیساتھ امن چاہتے ہیں :محبوبہ مفتی

ایس آئی بدعنوانی میں ملوث بی ایس ایف کمانڈنٹ سی بی آئی ریمانڈ میں

سی بی آئی نے کشمیر کے پولیس افسر سمیت چھ اہلکاروں پر درج کیا مقدمہ، دوران حراست اپنے ہی ساتھی پر تشدد کا الزام

پارلیمنٹ میں آغا روح اللہ کا سوال: "جنگ ہمیشہ پہلے کشمیریوں کے خلاف کیوں لڑی جاتی ہے؟”

پارلیمنٹ میں آغا روح اللہ کا سوال: "جنگ ہمیشہ پہلے کشمیریوں کے خلاف کیوں لڑی جاتی ہے؟"

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »