امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 28 جولائی: وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے بالائی رینج ہارون ملنار علاقے میں پیر کو تین نامعلوم ملی ٹینٹ ازجان ہوئے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس کو بتایا کہ آپریشن میں تین نامعلوم ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں، جب کہ تلاشی آپریشن جاری ہے۔
قبل ازیں مشتبہ نقل و حرکت کے بارے میں مخصوص ان پٹ ملنے کے بعد سخت گھیرا بندی جاری تھی۔
افسر نے بتایا کہ تلاشیوں کے دوران، سیکورٹی فورسز شدید فائرنگ کی زد میں آگئیں، جس سے گولی باری شروع ہوگئی، اور فائرنگ کا زبردست تبادلہ جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور کمک روانہ کردی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ (جے کے این ایس)










