• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر کے لوگ عزت کیساتھ امن چاہتے ہیں :محبوبہ مفتی

جموں کشمیر کے لوگ عزت کیساتھ امن چاہتے ہیں :محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
28/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک /
سرینگر / پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی نے پیر کے روز سرینگر کے شیر کشمیر پارک میںایک خصوصی تقریب کے ساتھ اپنا 26 واں یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر پارٹی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر میں مذاکرات اور مفاہمت کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام عزت کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔

محبوبہ مفتی نے اپنے خطاب میں اپنے والد اور پی ڈی پی کے بانی مفتی محمد سعید کے وژن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا یہ دن امن کی بات عزت کے ساتھ کے اصول کے لیے وقف ہے۔ پی ڈی پی اس وقت قائم ہوئی جب سیاسی غیر یقینی کی کیفیت تھی۔ اس جماعت کا مقصد کبھی خلفشار پیدا کرنا نہیں تھا، بلکہ عوام کی مشکلات کو کم کرنا تھا۔

انہوں نے کہا، "مفتی سعیدکا ماننا تھا کہ بھارت کو طاقتور ہونے کے ساتھ ساتھ رحم دل بھی ہونا چاہیے۔ وہ بھارت کو ایک ہاتھی کہتے تھے شاندار اور طاقتور لیکن افسوس ہے کہ یہ ہاتھی ابخود اپنے پیروں میں زنجیر ڈال چکا ہے، اور وہ زنجیر جموں و کشمیر ہے۔

محبوبہ مفتی نے کشمیریوں کے لیے جمہوری اسپیس کے محدود ہونے پر بھی تنقید کی، خصوصاً جب وہ پاکستان کے ساتھ امن کی بات کرتے ہیں۔ جب بھی کوئی کشمیری پاکستان کے ساتھ امن کی بات کرتا ہے، اسے کہا جاتا ہے کہ خارجہ پالیسی میں مداخلت نہ کرو۔ لیکن جب سب سے زیادہ قربانیاں ہم دیتے ہیں تو ہمارا حق ہے کہ ہم بھی بولیں ہمارے بچے مرے، ہمارے والد مرے نتیجہ کیا نکلا؟ صفر

انہوں نے بھارت کی ترقیاتی ترجیحات پر بھی سوال اٹھایا اور چین سے موازنہ کرتے ہوئے کہا ہماری آبادی نوجوان ہے، پھر بھی ہم چین سے بر میدان میں پیچھے ہیں۔ یہاں تک کہ ہمارے وزیر خارجہ بھی کہتے ہیں کہ ہم چین کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ پھر میزائلوں پر خرچ کیوں؟ تعلیم اور صحت پر سرمایہ کاری کیوں نہیں ہو رہی؟

انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان چاہے معاشی بحران سے گزر رہا ہو، لیکن وہ اب بھی بھارت کی سیکورٹی پالیسی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر آپ کہتے ہیں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے. تو کشمیریوں کو بولنے دو آپ ہماری سرزمین پر جنگیں لڑتے ہو اور ہماری آوازوں کو دباتے ہو۔ سابق وزرا اعظم کا حوالہ دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا جموں و کشمیر نے اندرا گاندھی سے لے کر واجپائی اور منموہن سنگھ تک ہر لیڈر کو آزمایا ہے۔ سب نے کوشش کی۔ اب وزیر اعظم مودی کی باری ہے۔ ان کے پاس مینڈیٹ بھی ہے، صلاحیت بھی مودی چاہیں تو مسئلہ کشمیر کا مستقل حل نکال سکتے ہیں۔

انہوں نے جموں و کشمیر میں فورسز کی بڑھتی تعیناتی اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے قوانین کے استعمال پر تشویش ظاہر کی اور کہا اور کتنی گرفتاریاں اور کتنے قتل ؟ یہاں تک کہ قبائلی بھی نہیں بچے۔ یہ امن کا راستہ نہیں ہے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر محبوبہ مفتی نے ایشیا کپ میں بھارت کی شرکت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ کشمیری عوام سے بھی بات کرے ان سے رابطہ کریں، انہیں گلے لگائیں۔ امن طاقت سےنہیں، دل جیتنے سے حاصل ہوتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پہلگام حملے پر پارلیمنٹ میں بحث ناگزیر انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامی کی ذمہ داری طے ہونی چاہیے: عمر عبدالله

Next Post

سی بی آئی نے کشمیر کے پولیس افسر سمیت چھ اہلکاروں پر درج کیا مقدمہ، دوران حراست اپنے ہی ساتھی پر تشدد کا الزام

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

03/02/2026
ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

03/02/2026
اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

03/02/2026
امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

03/02/2026
آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
Next Post
ایس آئی بدعنوانی میں ملوث بی ایس ایف کمانڈنٹ سی بی آئی ریمانڈ میں

سی بی آئی نے کشمیر کے پولیس افسر سمیت چھ اہلکاروں پر درج کیا مقدمہ، دوران حراست اپنے ہی ساتھی پر تشدد کا الزام

پارلیمنٹ میں آغا روح اللہ کا سوال: "جنگ ہمیشہ پہلے کشمیریوں کے خلاف کیوں لڑی جاتی ہے؟”

پارلیمنٹ میں آغا روح اللہ کا سوال: "جنگ ہمیشہ پہلے کشمیریوں کے خلاف کیوں لڑی جاتی ہے؟"

پہلگام حملے میں ملوث تین ملی ٹینٹ سرینگر جھڑپ میں مارے گئے : امیت شاہ

پہلگام حملے میں ملوث تین ملی ٹینٹ سرینگر جھڑپ میں مارے گئے : امیت شاہ

دور دراز اور پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو لازمی اور ضروریات خدمات میسر رکھی جائیں: ڈاکٹر فاروق

ملی ٹینسی کبھی کامیاب نہیں ہوگی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

راہل گاندھی نے آپریشن سندور پر حکومت کی پالیسی کو بتایا ناکام۔۔کہا، پی ایم میں ہمت ہے تو کہیں ہم نے کوئی طیارہ نہیں کھویا

راہل گاندھی نے آپریشن سندور پر حکومت کی پالیسی کو بتایا ناکام۔۔کہا، پی ایم میں ہمت ہے تو کہیں ہم نے کوئی طیارہ نہیں کھویا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »