امت نیوز ڈیسک //
سری نگر / نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبدالله نے داچھی گام انکاونٹر میں مارے گئے 3 ملی ٹینٹوں کے بارے میں پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاه کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ واقعی وہی ملی ٹینٹ تھے، تو یہ اچھی بات ہے کہ انہیں یہ سبق ملا۔
انہوں نے کہا مکی ٹینسی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ملک بھر سے آئے ہوئے طلبا کے ایک اجتماع سے خطاب کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا میں نے ان طلباء کے ساتھ با معنی زندگی گزارنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ان اقدار پر عمل کریں گے اور جموں و کشمیر کا نام دنیا بھر میں پھیلائیں گے۔ داچھی گام انکائونٹر میں مارے گئے 3 ملی ٹنٹوں کے متعلق پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کیونکہ میں نے ان کو دیکھا نہیں نہ میں
ان کو جانتا ہوں، جن لوگوں نے ان کو دیکھا تھا وہی ان کی شناخت کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا اگر واقعی یہ وہی ملی ٹینٹ تھے، تو اچھی بات ہے، اچھا ہوا کہ ان کو سبق مل گیا ملی ٹینسی کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔ محبوبہ مفتی کے ایک بیان پر ان کا کہنا تھا: انشا الله اگر اتحاد و اتفاق رہا تو ہمارے سارے مسئلے حل ہوں گے۔









