• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ٹرمپ نے پھر لیا بھارت پاکستان جنگ خاتمہ کا کریڈٹ، 5 طیارے تباہ ہونے کی بات دہرائی

ٹرمپ کا بھارت پر 25 فیصد ٹیرف اور روس سے تجارت پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

by امت ڈیسک
30/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا، جبکہ روس سے مسلسل فوجی ساز و سامان اور تیل کی خریداری پر بھارت پر جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔

امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر اپنے اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں بھارت پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

اپنی پوسٹ میں امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگرچہ بھارت ہمارا دوست ہے، لیکن ہم نے برسوں میں اس کے ساتھ بہت کم تجارتی لین دین کیا، کیونکہ اس کے ٹیرف (محصولات) بہت زیادہ ، سب سے زیادہ ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے اپنے فوجی ساز و سامان کی بڑی مقدار روس سے خریدتا آیا ہے، اور توانائی کے معاملے میں بھی روس کا سب سے بڑا خریدار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب دنیا روس سے مطالبہ کر رہی ہے کہ یوکرین میں قتل و غارت کو روکے، یہ سب چیزیں اچھی نہیں ہیں!

ٹرمپ نے کہا کہ لہٰذا، بھارت پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، اور اوپر بیان کردہ امور پر ایک اضافی جرمانہ بھی لگایا جائے گا۔

قبل ازیں آج امریکی صدر نے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ اب تک حتمی شکل نہیں پا سکا، انہوں نے یکم اگست کی ڈیڈلائن سے قبل ممکنہ طور پر مزید بلند ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ان کا یہ بیان رائٹرز کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت، امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں اپنی برآمدات پر 20 سے 25 فیصد تک بلند ٹیرف قبول کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

ٹرمپ نے گزشتہ روز ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت ایک اچھا دوست رہا، لیکن بھارت نے بنیادی طور پر سب سے زیادہ ٹیرف عائد کیے ہیں، تقریباً کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ، یہ اب ختم ہونے جا رہا ہے‘۔

جب ان سے رائٹرز کی رپورٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو ٹرمپ نے کہا کہ ابھی تجارتی معاہدہ طے نہیں پایا اور بھارت کو مزید سخت ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لیہہ میں فوج کی گاڑی سے پتھر ٹکرانے سے لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 فوجی ہلاک، 3 اہلکار زخمی

Next Post

اسرائیل نے اقدامات نہ کئے تو ستمبر میں فلسطین کو تسلیم کرلیں گے: برطانوی وزیراعظم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
اسرائیل نے اقدامات نہ کئے تو ستمبر میں فلسطین کو تسلیم کرلیں گے: برطانوی وزیراعظم

اسرائیل نے اقدامات نہ کئے تو ستمبر میں فلسطین کو تسلیم کرلیں گے: برطانوی وزیراعظم

شاید ایک دن ایسا آئے جب پاکستان بھارت کو تیل فروخت کرے؛ ٹرمپ کا اسلام آباد کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان

شاید ایک دن ایسا آئے جب پاکستان بھارت کو تیل فروخت کرے؛ ٹرمپ کا اسلام آباد کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان

کپواڑہ: ورنو لولاب میں کوٹھا گر آنے سے ایک کمسن بچہ سمیت دو افراد جاں بحق

کپواڑہ: ورنو لولاب میں کوٹھا گر آنے سے ایک کمسن بچہ سمیت دو افراد جاں بحق

مالیگاؤں دھماکہ 2008 معاملے میں سادھوی پرگیہ سمیت تمام ملزمین بری، 17 سال بعد این آئی اے کورٹ کا فیصلہ

مالیگاؤں دھماکہ 2008 معاملے میں سادھوی پرگیہ سمیت تمام ملزمین بری، 17 سال بعد این آئی اے کورٹ کا فیصلہ

اپوزیشن کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں: راہل-پرینکا گاندھی

نریندر مودی کی دوستی کا خمیازہ بھگت رہا ہے ملک…‘‘ ڈونالڈ ٹرمپ کے اعلان پر کانگریس کا بڑا حملہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »