امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 17 اگست: جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (جے کے بی او ایس ای) نے دسویں اور گیارہویں جماعت کے بائی اینول امتحانات جو کل منعقد ہونے تھے، ملتوی کر دیے ہیں۔
نیوز ایجنسی کشمیر نیوز کارنر (کے این سی) کے مطابق بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 18 اگست کو طے شدہ امتحانات جموں و کشمیر یو ٹی کے ساتھ ساتھ لداخ کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں بھی مؤخر کر دیے گئے ہیں۔ نئی تاریخوں کا اعلان علیحدہ طور پر کیا جائے گا، جبکہ سنٹر سپرنٹنڈنٹس اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو مناسب طور پر آگاہی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا: "یہ فیصلہ مکمل طور پر طلبہ کی حفاظت کے پیشِ نظر کیا گیا ہے کیونکہ کٹھوعہ میں خراب موسمی حالات اور بادل پھٹنے کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔”
تمام سب اور برانچ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس اعلان کو واٹس ایپ گروپس اور دیگر سرکاری ذرائع سے طلبہ اور والدین تک پہنچائیں۔ (کے این سی)








