• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
برطانیہ نے فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائد کردی

فائل فوٹو حماس ریلی

غزہ: حماس نے جنگ بندی کے معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی، مصری سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر رساں ادرے کی رپورٹ

by امت ڈیسک
19/08/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

اُمت ڈیسک رپورٹ//

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ 60 دن کی جنگ بندی اور یرغمالیوں و قیدیوں کے تبادلے پر مبنی ایک معاہدے کو قبول کر لیا ہے۔

مصری سرکاری ذرائع کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ ایک 60 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کو قبول کر لیا ہے، جس کے تحت غزہ میں قید آدھے یرغمالیوں کی رہائی اور اس کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں موجود فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں آئے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے سینئر رہنما باسم نعیم نے بھی اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے فیس بک پر جاری ایک بیان میں کہا کہ دیگر فلسطینی گروہوں نے بھی ثالثوں کو اپنی رضامندی سے آگاہ کر دیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی تفصیلات پر باضابطہ ردعمل تو نہیں آیا، البتہ ایک اسرائیلی اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ معاہدہ انہیں موصول ہوا ہے۔

یہ سفارتی کوششیں مصر اور قطر کی جانب سے کی جا رہی ہیں جبکہ امریکہ اس عمل میں ثالثی کے طور پر حمایت فراہم کر رہا ہے۔

اس پیشرفت کے دوران، غزہ سٹی میں اسرائیلی فوجی دباؤ میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے۔ شہر کے مشرقی علاقوں میں بمباری کی شدت کے باعث ہزاروں فلسطینیوں نے اپنی رہائش گاہیں چھوڑ کر مغرب اور جنوب کی طرف رخ کر لیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق پیر کے روز اسرائیلی ٹینکوں نے السبرا کے علاقے میں پیش قدمی کی، جہاں کم از کم نو ٹینک اور بلڈوزرز دیکھے گئے۔

اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل غزہ کی جنگ میں فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکا ہے اور اب حماس کے خلاف حملے تیز کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے دفتر سے جاری ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں بھی میڈیا میں چلنے والی رپورٹس سن رہا ہوں، اور ان سے ایک بات صاف ظاہر ہوتی ہے حماس شدید دباؤ میں ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک اسرائیل میں تقریباً 50 یرغمالی باقی ہیں، جن میں 20 کے زندہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسرائیل کے اندر بھی اس معاملے پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے، اور اتوار کو ہزاروں اسرائیلیوں نے مظاہروں میں شرکت کرتے ہوئے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر زور دیا۔

مصری ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف 60 روزہ سیزفائر کا راستہ ہموار کرتا ہے بلکہ ایک جامع اور پائیدار سیاسی حل کی بنیاد بھی بن سکتا ہے، جس کا مقصد دو سال سے جاری تباہ کن جنگ کا خاتمہ ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

7 سالہ بچی کی لاش سورنکوٹ، پونچھ میں نالے سے برآمد

Next Post

گاندربل کمسن لڑکی کی ہلاکت کا پولیس نے کیا سراغ، بہن گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
کپواڑہ: ورنو لولاب میں کوٹھا گر آنے سے ایک کمسن بچہ سمیت دو افراد جاں بحق

گاندربل کمسن لڑکی کی ہلاکت کا پولیس نے کیا سراغ، بہن گرفتار

لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر

لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر

سدرشن ریڈی نائب صدر جمہوریہ عہدے کے لیے اپوزیشن کے امیدوار نامزد، این ڈی اے کے سی پی رادھا کرشنن سے ہوگا مقابلہ

سدرشن ریڈی نائب صدر جمہوریہ عہدے کے لیے اپوزیشن کے امیدوار نامزد، این ڈی اے کے سی پی رادھا کرشنن سے ہوگا مقابلہ

رام بن میں متاثرین کو متبادل جگہ پر 5 مرلے زمین فراہم کی جائے گی: عمر عبداللہ

تاریخ کو مسخ یا تبدیل کرنے کی کوشش نہ کریں: عمر عبداللہ

چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی وزیرِاعظم نریندر مودی سے ملاقات

چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی وزیرِاعظم نریندر مودی سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »