امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 19 اگست : سورنکوٹ کے بنکاسی علاقے دھوکہ عمرہ میں ایک نالے میں بہہ جانے والی 7 سالہ بچی کی لاش برآمد کی گئی۔
افسران نے جی این ایس کو بتایا کہ یہ بچی، آسیہ کوثر دختر مشتاق احمد ساکن مارہ، گزشتہ روز نالے میں بہہ گئی تھی۔
واقعے کے بعد پولیس، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں کی ٹیم موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ سخت جدوجہد کے بعد آج صبح اس کی لاش شیدھارا کے مقام پر برآمد ہوئی۔
ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ (جی این ایس)









