امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: منگل کی صبح راجوری کے دہری ریلیوٹ کے قریب ایک سڑک حادثے میں کم از کم پانچ فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صبح تقریباً 7 بجکر 10 منٹ پر ایک لائٹ وہیکل پیٹرول (ایل وی پی) ہیڈکوارٹر گلوٹی واپس آتے وقت پھسل گئی۔ اس حادثے میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) اور چار دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔
تمام زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے راجوری کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حکام کے مطابق ابتدائی طبی معائنہ اور ضروری علاج فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ (کے این سی)









