• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جنوبی کشمیر کے رہائشی علاقے پھر زیر آب، لوگوں میں تشویش

جنوبی کشمیر کے رہائشی علاقے پھر زیر آب، لوگوں میں تشویش

by امت ڈیسک
03/09/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک ///
اننت ناگ : مسلسل بارشوں کے نتیجے میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کئی نشیبی علاقے ایک بار پھر زیر آب آگئے ہیں۔ اننت ناگ قصبہ کے یہ متعدد علاقے گزشتہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دوسری بار زیر آب آگئے جس کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور شہری انتظامیہ سے نالاں ہیں۔

ادھر، ندی نالوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث رہائشی علاقوں، کھیل کھلیانوں اور رابطہ سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے اور عام زندگی بری طرح سے متاثر ہو گئی ہے۔ قصبہ اننت ناگ کے دانتر، بنگہ ڈار، گونجی واڑہ، اشاجی پورہ، ڈانگر پورہ سمیت کئی رہائشی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس کے سبب لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دانتر، اننت ناگ کے رہائشیوں نے جانی و مالی نقصان کے ممکنہ خدشے پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے انتظامیہ سے فوری طور پر راحت اور بچاؤ کارروائیاں تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کئی کنبوں کو اپنے مکانات چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونا پڑا ہے کیونکہ پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا ہے۔

انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ عملہ اور مشینری کو تعینات کر کے صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور متاثرہ علاقوں میں ضروری خدمات کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ اس دوران لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور ندی نالوں یا دیگر آبی مقامات کے قریب جانے سے گریز کریں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سیلابی الرٹ: سنگم پر پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر، حکام ہائی الرٹ پر

Next Post

جموں کشمیر میں سیلابی صورتحال سنگین، دریا خطرے کے نشان سے اوپر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
جموں کشمیر  میں سیلابی صورتحال سنگین، دریا خطرے کے نشان سے اوپر

جموں کشمیر میں سیلابی صورتحال سنگین، دریا خطرے کے نشان سے اوپر

جموں و کشمیر میں کئی دریا خطرے کے نشان سے اوپر، اننت ناگ میں 20 خاندانوں کو بچایا گیا

جموں و کشمیر میں کئی دریا خطرے کے نشان سے اوپر، اننت ناگ میں 20 خاندانوں کو بچایا گیا

خراب موسم کے پیش نظر وادی بھر میں آج تمام اسکول اور کالجز بند رہیں گے: ڈویژنل کمشنر کشمیر

احتیاطی انخلاء سرینگر اور جنوبی کشمیر میں فعال، اگلے چند گھنٹے نہایت اہم: ڈویژنل کمشنر کشمیر

عمر عبداللہ نے پارلیمنٹ اجلاس سے پوری نہ ہونے والی توقعات پر مایوسی کا اظہار کیا

کنڈزیل بنڈ نہیں ٹوٹا، ڈل گیٹ بند ہیں، جہلم آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے: عمر عبداللہ

جموں کشمیر  میں سیلابی صورتحال سنگین، دریا خطرے کے نشان سے اوپر

سرینگر میں سیلاب کا خطرہ: 7 علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »