امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر عبد الرحیم راتھر نے پلوامہ سے پی ڈی پی کے رکن اسمبلی وحید پرہ کو ان کے سوشل میڈیا پوسٹ پر وجہ بتاونوٹس جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اسمبلی سیکریٹریٹ نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی محراج ملک کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست کی توثیق کی ہے۔
منگل کو ملک کی گرفتاری کے بعد پرہ کی ایکس پر پوسٹ نوٹ کرنے کے بعد، اسپیکر نے بدھ کو اپوزیشن رکن اسمبلی کو یہ نوٹس جاری کیا کہ وہ بتائیں کہ ان کے خلاف توہینِ عدالت یا اصولی خلاف ورزی کی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ راتھر نے پرہ کو ہدایت کی کہ وہ سات دن کے اندر اسپیکر کے سامنے ذاتی طور پر یا تحریری طور پر اپنا موقف پیش کریں۔
اسپیکر نے پیرہ کے اس “جھوٹے” دعوے کو سخت نوٹس میں لیا کہ اسمبلی سیکریٹریٹ نے محراج ملک کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری کی توثیق کی۔
وحید پرہ نے پیر کے روز ایکس پر کہا:“شرمناک سرنڈر۔ اسمبلی سیکریٹریٹ کا ایک منتخب رکن اسمبلی کے خلاف پی ایس اے کی توثیق کرنا جمہوریت پر براہ راست حملہ ہے۔ جے اینڈ کے کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو اقدام کرنا چاہیے، رکن اسمبلی کے ادارے کو خاموش نہ ہونے دیں۔ آج محراج، کل آپ ہو سکتے ہیں۔”









