امت نیوز ڈیسک //
کپوارہ، 14 ستمبر : درگمولہ کے مقامی شاہوالی علاقے میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص اخروٹ کے درخت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق متوفی کی شناخت محمد اکبر میر ولد غلام نبی میر ساکن مقامی شاہوالی کے طور پر ہوئی ہے۔
وہ اخروٹ توڑنے کے دوران پھسل کر نیچے گر گئے اور شدید زخمی ہوگئے۔
مقامی لوگوں نے فوری طور پر انہیں نزدیکی اسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے پہنچتے ہی انہیں مردہ قرار دیا۔
ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضروری قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ (کے این ایس)








