امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 14 ستمبر : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھنڈرو علاقے میں اتوار کے روز ایک 24 سالہ نوجوان فوجی باڑ کے قریب بارودی سرنگ کی زد میں آکر شدید طور پر زخمی ہوگیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ نوجوان فوج کے 21 ایف اے ڈی کھنڈرو کی باڑ والے علاقے میں داخل ہوا، جہاں بارودی سرنگ دھماکے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی نوجوان کو فوری طور پر جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اس کی شناخت شاہد احمد ولد محمد یوسف ساکن لارنو کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ یہ جانچا جاسکے کہ نوجوان فوجی باڑ والے علاقے میں کیسے داخل ہوا۔ (جی این ایس)









