• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
‘عمر عبد اللہ قرآن کی قسم کھا کر بتائیں کہ انہوں نے بی جے پی سے اتحاد کی کوشش نہیں کی’، بھاجپا اور پی ڈی پی کا چیلنج

‘عمر عبد اللہ قرآن کی قسم کھا کر بتائیں کہ انہوں نے بی جے پی سے اتحاد کی کوشش نہیں کی’، بھاجپا اور پی ڈی پی کا چیلنج

by امت ڈیسک
10/11/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر میں سیاسی حریفوں نے ایک دوسرے کو قرآن کی قسم کھانے کا چیلنج دیا ہے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں حکومت سازی کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرنا چاہتے تھے۔

قرآن کی قسم کھانے کا یہ چیلنج بی جے پی کے رہنما اور جموں و کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے شروع کیا، جس نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما کو قرآن کی قسم کھانے کا چیلنج دیا کہ انہوں نے حکومت سازی کے لیے سال 2024 میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے کی کوشش نہیں کی۔

بڈگام میں اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے تشہیری مہم کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے شرما نے کہا کہ عمر عبداللہ کو مسجد میں یا قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانی چاہیے کہ وہ سال 2024 میں ریاستی درجے کی بحالی کے بدلے حکومت سازی کے لیے بی جے پی کی حمایت حاصل کرنے کے لیے دہلی نہیں گئے تھے۔ شرما نے کہا کہ ”وہ (عمر عبداللہ) ایسا نہیں کریں گے، جہاں آپ چاہیں گے، میں قسم کھانے کے لیے تیار ہوں۔”

وہیں بی جے پی کے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے، عمر عبد اللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ وہ ریاستی درجے کی بحالی کے لیے بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہیں چاہتے۔

"میں قرآن پاک کی قسم کھاتا ہوں کہ میں نے سال 2024 میں بی جے پی کے ساتھ ریاستی درجے یا کسی اور وجہ سے اتحاد نہیں کرنا چاہا۔ سنیل شرما کے برعکس، میں روزی روٹی کے لیے جھوٹ نہیں بولتا۔” – عمر عبد اللہ، وزیر اعلیٰ، جموں و کشمیر

اس کے فوراً بعد پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی بھی قسم کے اس چیلنج میں کود پڑی۔ پی ڈی پی لیڈر اور قانون ساز وحید پرہ نے وزیر اعلیٰ کو سال 2014 کے لیے قرآن کی قسم کھانے کا چیلنج دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ قرآن کی قسم کھا کر بتائیں کہ انہوں نے سال 2014 میں بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے کی کوشش نہیں کی تھی۔

"جناب عمر عبداللہ اب آپ سال 2014 کے لیے قسم کھائیں کہ آپ نے کبھی بھی بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے کی کوشش نہیں کی، یہ حقیقت ہے جو آپ کے وفات پا چکے دوست دیویندر سنگھ رانا نے پہلے ہی بتا دیا تھا۔” وحید پرہ، پی ڈی پی لیڈر

پرہ آنجہانی بی جے پی لیڈر دیویندر سنگھ رانا کے انٹرویوز کا حوالہ دے رہے تھے، جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ عمر عبد اللہ نے حکومت سازی کے لیے سال 2014 میں دہلی میں بی جے پی کے کئی سرکردہ رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔ تاہم، بعد میں پی ڈی پی اور بی جے پی نے حکومت بنا لی، جو سال 2018 تک تین سال تک چلی۔

پرہ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے این سی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے پی ڈی پی لیڈر پر حالیہ راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی امیدوار کو ووٹ دینے کا الزام لگایا۔

"آپ قرآن پاک کو کیوں نہیں چھوڑتے اور اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر قسم کھاتے ہیں کہ پی ڈی پی ایم ایل ایز نے بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا یا حالیہ آر ایس انتخابات میں جان بوجھ کر ووٹ منسوخ کیا؟” عمران نبی ڈار، این سی ترجمان

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کی چار سیٹوں کے لیے حال ہی میں ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں حکمراں جماعت این سی نے تین سیٹوں پر جیت درج کی جب اس نے کشمیر کی تمام بی جے پی مخالف جماعتوں کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا، اس کے باوجود بی جے پی نے چوتھی سیٹ جیت لی۔ بعد ازاں این سی نے کراس ووٹنگ اور پی ڈی پی کے قانون سازوں پر ووٹوں کو جان بوجھ بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

محبوبہ مفتی نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کی راہ ہموار کی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

Next Post

ایک سے زیادہ شادی کرنے پر سات سال کی سزا؛ تعدد ازدواج کے خلاف آسام میں قانون بنانے کی تیاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
ایک سے زیادہ شادی کرنے پر سات سال کی سزا؛ تعدد ازدواج کے خلاف آسام میں قانون بنانے کی تیاری

ایک سے زیادہ شادی کرنے پر سات سال کی سزا؛ تعدد ازدواج کے خلاف آسام میں قانون بنانے کی تیاری

لاڈلے پن نے گھرانے تباہ کئے

لاڈلے پن نے گھرانے تباہ کئے

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

تاریخ پیدائش میں ہیرا پھیری، سابق پولیس افسر کو تین سال قید کی سزا

یاسین ملک کے حوالے سے او آئی سی کے بیان پر بھارت کا شدید ردعمل

این آیی اے نے یاسین ملک کی سماعت ان کیمرہ کرنے کی اپیل کی

دھماکہ، 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی، ممبئی میں الرٹ

دھماکہ، 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی، ممبئی میں الرٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »