امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ : جموں و کشمیر کے صلع پلوامہ میں پولیس نے 11 نومبر کو قابل اعتماد معلومات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے شخص کو گرفتار کر لیا جو مبینہ طور پر ایک پولیس افسر کا روپ دھار کر عوام کو دھوکہ دیتے ہوئے ان سے پیسے بٹور رہا تھا۔ پلوامہ پویس نے ملزم کی شناخت الطاف احمد ڈار ولد اسد اللہ ڈار ساکنہ مارول کاکپورہ کے طور پر کی ہے۔
الطاف احمد ڈار خود کو ایس او جی سرینگر کا پولیس افسر ظاہر کر کے مقامی لوگوں کو دھمکیاں دے کر ان سے رقم کا مطالبہ کر رہا تھا۔ پلوامہ پولیس نے اس کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 319/351 کے تحت ایف آئی آر نمبر 74/2025 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
تحقیقات کے دوران متعدد افراد نے الطاف کے خلاف شکایت کی کہ وہ انہیں ڈرایا کرتا تھا اور رقم بٹورتا تھا۔ ان کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں، اور دیگر متاثرین کو سامنے آمنے کا مشورہ دیا گیا، اس معاملہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پلوامہ پولیس عوام کو اس طرح کی دھوکہ دہی کی سرگرمیوں سے بچانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور شہریوں پر زور دیتی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک یا غیر قانونی رویے کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔








