• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا نواگام پولیس اسٹیشن دھماکے کے متاثرین کے اہلِ خانہ سے ملاقات، مکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا نواگام پولیس اسٹیشن دھماکے کے متاثرین کے اہلِ خانہ سے ملاقات، مکمل تعاون کی یقین دہانی

by امت ڈیسک
18/11/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کے روز نواگام پولیس اسٹیشن میں حالیہ حادثاتی دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔

انہوں نے مرحوم اعجاز افضل میر کے اہلِ خانہ سے ایچ ایم ٹی زینہ کوٹ میں، مرحوم محمد امین میر کے گھر بمنہ میں، مرحوم شوکت احمد بٹ کے گھر قمرواری میں، مرحوم سہیل احمد راتھر کے گھر نٹی پورہ میں، اور مرحوم محمد شفیع پرے کے گھر وانبل میں جاکر تعزیت پیش کی۔

وزیر اعلیٰ نے اس ناقابلِ تلافی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انہوں نے اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی بھی دعا کی۔

گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا:
"یہ المناک واقعہ اُن محنتی اور بہادر افراد کو ہم سے لے گیا جو خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے تھے۔ ان کا نقصان پورے جموں و کشمیر کا نقصان ہے۔”

انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور کہا:”ہم اس غم کی گھڑی میں ہر ممکن مدد یقینی بنائیں گے۔”

وزیر اعلیٰ نے اہلِ خانہ کو وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے امداد فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

بعد ازاں، وزیر اعلیٰ نے نوگام کے Ujala Cygnus اسپتال کا دورہ کیا اور زخمی افراد کی عیادت کی۔ انہوں نے ان کی طبی حالت کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں و تیمارداروں سے بات چیت کی۔ بہترین ممکنہ علاج کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا:”ہر زخمی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ان کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔”

وزیر اعلیٰ کے ہمراہ اُن کے مشیر ناصر اسلم وانی، ایم ایل اے چھانپورہ مشتاق احمد گرو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ابہام ختم کرنے کیلئے ماہرین کی خدمات لینی چاہیے تھیں: محبوبہ مفتی

Next Post

لال قلعہ دھماکہ: دہلی عدالت نے جاسر بلال وانی کو 10 دن کی این آئی اے تحویل میں بھیج دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
لال قلعہ دھماکہ: دہلی عدالت نے جاسر بلال وانی کو 10 دن کی این آئی اے تحویل میں بھیج دیا

لال قلعہ دھماکہ: دہلی عدالت نے جاسر بلال وانی کو 10 دن کی این آئی اے تحویل میں بھیج دیا

مرکز نے نجی ٹی وی چینلز کو حساس اور اشتعال انگیز مواد نشر کرنے سے خبردار کیا، ایڈوائزری جاری

مرکز نے نجی ٹی وی چینلز کو حساس اور اشتعال انگیز مواد نشر کرنے سے خبردار کیا، ایڈوائزری جاری

دہلی دھماکہ معاملہ: الفلاح گروپ کے چیئرمین جاوید احمد صدیقی کو 13 دن کی ای ڈی حراست میں بھیج دیا گیا

دہلی دھماکہ معاملہ: الفلاح گروپ کے چیئرمین جاوید احمد صدیقی کو 13 دن کی ای ڈی حراست میں بھیج دیا گیا

دلی  دھماکے میں ہلاک ہونے والا گاندربل کا مزدور آبائی علاقے پہنچا

دلی دھماکے میں ہلاک ہونے والا گاندربل کا مزدور آبائی علاقے پہنچا

جموں کی ہائی سیکیورٹی کوٹ بھلوال جیل میں چھاپے جاری

جموں کی ہائی سیکیورٹی کوٹ بھلوال جیل میں چھاپے جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »