امت نیوز ڈیسک //
جموں: (19 نومبر) جموں و کشمیر پولیس کی کاؤنٹر انٹیلیجنس یونٹ نے بدھ کے روز ہائی سیکیورٹی کوٹ بھلوال جیل میں چھاپہ مار کارروائی انجام دی، حکام نے بتایا۔
حکام کے مطابق یہ کارروائی مرکزی جیل میں کی جارہی ہے، جہاں سخت گیر پاکستانی اور مقامی ملٹنٹوں کے علاوہ بدنام زمانہ مجرم بھی قید ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ چھاپے اُس آپریشن کا حصہ ہیں جس کا مقصد جیل کے اندر سے مبینہ طور پر چلائے جا رہے ملٹنٹ نیٹ ورک کو بے نقاب کرنا ہے۔









