• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
119 مُردہ مرغیوں کی موجودگی نے کشمیر میں فوڈ سیفٹی کے دعووں کو ہلا کر رکھ دیا

119 مُردہ مرغیوں کی موجودگی نے کشمیر میں فوڈ سیفٹی کے دعووں کو ہلا کر رکھ دیا

by امت ڈیسک
08/12/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 8 دسمبر: کشمیر میں لائیو اسٹاک اور فوڈ سپلائی مانیٹرنگ نظام پر سنگین سوالات اُس وقت کھڑے ہوگئے جب جانوروں کے حقوق کے کارکنوں نے ایک ٹرک میں 119 مردہ مرغیاں برآمد کیں، حالانکہ اس سے چند گھنٹے قبل ہی محکمۂ پشو پالن نے اسی ٹرک میں موجود 2700 مرغیوں کو مکمل طور پر “صحت مند اور زندہ” قرار دیتے ہوئے کلین سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔

یہ واقعہ اتوار کی دوپہر اینیمل ریسکیو کشمیر نامی تنظیم نے سامنے لایا۔

مذکورہ ٹرک کو قاضی گنڈ کے زیگ-لوئر مِندا لائیو اسٹاک چیک پوسٹ و قرنطینہ مرکز سے محکمہ پشو پالن کے ویٹرنری اسسٹنٹ سرجن نے کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا ہے کہ 2700 پرندے مکمل طور پر صحت مند ہیں، کوئی مردہ یا بیمار مرغی موجود نہیں۔

سرٹیفکیٹ میں یہ بھی درج ہے کہ کسی بھی متعدی بیماری کی علامات نہیں پائی گئیں اور تمام مرغیوں کو کشمیر میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

تاہم چند گھنٹے بعد اے آر کے کے ڈائریکٹر داؤد محمد نے الچی باغ بند پر ٹرک کو مشکوک انداز میں خالی کرتے دیکھا۔

“جب ہم نے بیمار پرندوں کے بارے میں پوچھا تو ڈرائیور اور عملے نے انکار کیا اور سرٹیفکیٹ دکھایا۔ لیکن جیسے ہی ہم نے ٹرک کی جانچ کی، ہمیں درجنوں مردہ مرغیاں ملیں،” داؤد محمد نے بتایا۔

انہوں نے فوری طور پر فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ پشو پالن سے مداخلت کی درخواست کی۔

چیک پوسٹ انچارج اور لائیور فلو افسر ڈاکٹر محمد اشرف ڈار نے دعویٰ کیا کہ جب محکمہ نے چیک کیا، اُس وقت “کوئی اموات نہیں تھیں”۔
ان کے مطابق یہ کھیپ پلوامہ کے لیے تھی لیکن وہاں کے ڈیلر نے اسے قبول کرنے سے انکار کیا، جس کے بعد ٹرک کو بٹہ مالو روانہ کیا گیا۔
تاخیر کی وجہ سے موت ہوئی ہوگی، “یہ فطری بات ہے”، انہوں نے کہا۔

بعد میں مردہ مرغیوں سے بھرا یہ ٹرک واپسی پر دوبارہ قاضی گند میں روکا گیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے نمونے لیے گئے۔ ڈاکٹر ڈار کے بقول، مرغیاں “بھوک اور سردی” سے مر گئیں۔

سرٹیفکیٹ کی مزید جانچ نے معاملے کو مزید مشکوک بنا دیا، کیونکہ کھیپ کی رسید موجود نہیں تھی اور اُس کی اصل کا کوئی ریکارڈ نہیں — صرف “پنجاب” لکھا تھا۔

فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کی حالیہ ہدایات کے مطابق تمام ہائی رسک اشیا، بشمول پولٹری، پر ٹریس ایبلٹی مارکرز ہونا لازمی ہیں، جن میں بیچ اور لاٹ نمبر اور اصل فارم کے ویٹرنری سرٹیفکیٹ شامل ہوتے ہیں۔

لیکن اس کھیپ میں ان میں سے کوئی بھی تفصیل موجود نہیں تھی۔(گریٹر کشمیر)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عمر میں رعایت نہ دینے سے امیدواروں کے خواب چکناچور، ’وزیر اعلیٰ کے عہدے کی شان خطرے میں‘: سجاد لون

Next Post

کشمیر میں 14 اور 15 دسمبر کو ہلکے برف وباراں کا امکان،بالائی علاقوں میں تازہ برف باری، سرینگر۔ لیہہ شاہراہ عارضی طور پر بند

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
کشمیر میں 14 اور 15 دسمبر کو ہلکے برف وباراں کا امکان،بالائی علاقوں میں تازہ برف باری، سرینگر۔ لیہہ شاہراہ عارضی طور پر بند

کشمیر میں 14 اور 15 دسمبر کو ہلکے برف وباراں کا امکان،بالائی علاقوں میں تازہ برف باری، سرینگر۔ لیہہ شاہراہ عارضی طور پر بند

سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

جموں و کشمیر کی 25 ہزار سے زائد وقف املاک امید پورٹل پر منظور

جموں و کشمیر کی 25 ہزار سے زائد وقف املاک امید پورٹل پر منظور

حراستی ہلاکت کیس میں ہائی کورٹ نے کیا ضلع مجسٹریٹ کا آرڈر مسترد، نئے احکامات جاری

حراستی ہلاکت کیس میں ہائی کورٹ نے کیا ضلع مجسٹریٹ کا آرڈر مسترد، نئے احکامات جاری

امر ناتھ یاترا کے دوران نو فلائی زون میں ڈرون اُڑانے پر سرینگر کے دو افراد گرفتار، چارج شیٹ داخل

امر ناتھ یاترا کے دوران نو فلائی زون میں ڈرون اُڑانے پر سرینگر کے دو افراد گرفتار، چارج شیٹ داخل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »