• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حراستی ہلاکت کیس میں ہائی کورٹ نے کیا ضلع مجسٹریٹ کا آرڈر مسترد، نئے احکامات جاری

حراستی ہلاکت کیس میں ہائی کورٹ نے کیا ضلع مجسٹریٹ کا آرڈر مسترد، نئے احکامات جاری

by امت ڈیسک
08/12/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اینڈ لداخ نے سرینگر کے ایک مجسٹریٹ کے اس حکمنامے کو کالعدم قرار دیا جس میں اکنامک آفنس وِنگ کو ایک نوجوان کی مبینہ حراستی تشدد اور موت کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ عدالت نے قرار دیا کہ’’اکنامک آفینس وِنگ کو اس نوعیت کے معاملات کی جانچ کا اختیار نہیں ہے۔‘‘

جسٹس سنجے دھر نے، اکنامکس وِنگ (کشمیر) کے ایس ایس پی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجسٹریٹ نے قانون کے دائرے سے باہر جا کر اکنامک آفنس ونگ کو اُس جرم کی تفتیش کا حکم دیا جس کا اسے قانونی اختیار نہیں تھا۔‘‘ ایس ایس پی نے 15 جولائی 2022 کو مجسٹریٹ کے حکم کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ اکنامکس آفینس ونگ کشمیر (سابق کرائم برانچ کشمیر) کو شفیقہ نامی ایک خاتون کی شکایت میں درج نوعیت کے کیس کی تفتیش کا اختیار حاصل نہیں۔

جج نے نوٹ کیا کہ حکومت کی 9 مئی 2022 کی نوٹیفکیشن S.O. 232 کے مطابق اقتصادی اور مالی نوعیت کے مخصوص جرائم ہی اکنامکس وِنگ میں درج اور تفتیش کیے جا سکتے ہیں، جبکہ حراستی تشدد یا قتل جیسے الزامات اس فہرست میں شامل نہیں۔

جسٹس دھر نے اپنے چار صفحات پر مشتمل فیصلے میں لکھا: ’’نوٹیفکیشن S.O 232 مورخہ 9 مئی 2022 سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نے اکنامکس آفینس وِنگ سرینگر کے دفتر کو پولیس اسٹیشن قرار دیا ہے اور وہاں تعینات سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو اسٹیشن ہاؤس آفیسر کے اختیارات دیے گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ نوٹیفکیشن کے ساتھ منسلک فہرست ’’ان جرائم کی تفصیل دیتی ہے جنہیں درج اور تفتیش کیا جا سکتا ہے‘‘، اور حراستی تشدد ’’اس فہرست میں شامل نہیں‘‘۔

عدالت نے نوٹ کیا کہ مدعا علیہ – شفیقہ منیر نے الزام عاید کیا تھا کہ اس کے فرزند کو ’’نوگام پولیس اسٹیشن کی پولیس ٹیم نے تشدد کا نشانہ بنا کر اس کا قتل کیا‘‘۔ تاہم، جج نے کہا کہ ’’الزام سنگین ہونے کے باوجود تفتیشی اداروں کی قانونی حدود کا احترام ضروری ہے۔

جسٹس دھیر نے 2010 کے ’’ایس بلبیر سنگھ بمقابلہ ایشرداس‘‘ کیس کا بھی حوالہ دیا جس میں عدالت نے قرار دیا تھا کہ ’’مجسٹریٹ صرف اسی صورت میں کرائم برانچ کو تفتیش کا حکم دے سکتا ہے جب الزام شدہ جرائم اس کے قانونی دائرہ اختیار میں آتے ہوں۔‘‘

ہائی کورٹ نے کیس کو دوبارہ مجسٹریٹ کے پاس بھیجتے ہوئے ہدایت دی کہ وہ ’’مدعا علیہ نمبر 1 (شفیقہ) کی شکایت پر قانون کے مطابق نیا حکم جاری کرے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر کی 25 ہزار سے زائد وقف املاک امید پورٹل پر منظور

Next Post

امر ناتھ یاترا کے دوران نو فلائی زون میں ڈرون اُڑانے پر سرینگر کے دو افراد گرفتار، چارج شیٹ داخل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
امر ناتھ یاترا کے دوران نو فلائی زون میں ڈرون اُڑانے پر سرینگر کے دو افراد گرفتار، چارج شیٹ داخل

امر ناتھ یاترا کے دوران نو فلائی زون میں ڈرون اُڑانے پر سرینگر کے دو افراد گرفتار، چارج شیٹ داخل

کرائم برانچ کی بڑی کارروائی: فوڈ اینڈ سول سپلائز محکمہ میں لاکھوں کا چاول گھپلہ بے نقاب، تین افسران کے خلاف چارج شیٹ داخل

کرائم برانچ کی بڑی کارروائی: فوڈ اینڈ سول سپلائز محکمہ میں لاکھوں کا چاول گھپلہ بے نقاب، تین افسران کے خلاف چارج شیٹ داخل

دہلی دھماکہ کیس کی تحقیقات تیز، این آئی اے دو ملزمان کو کشمیر لے آئی، جنوبی اضلاع میں چھاپےؚ

دہلی دھماکہ کیس کی تحقیقات تیز، این آئی اے دو ملزمان کو کشمیر لے آئی، جنوبی اضلاع میں چھاپےؚ

وندے ماترم کو مسلمانوں پر زبردستی تھوپنا آئین کے منافی: ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ

وندے ماترم کو مسلمانوں پر زبردستی تھوپنا آئین کے منافی: ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

کٹھوعہ میں عادی مجرم پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »